ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی صدارت کی
پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج جی ڈی سی پانپور میں منعقدہ ایک میگا بُک ایگزبشن کی بطور ِ مہمان خصوصی صدارت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزبشن کے دوران مختلف کتابوں کا جائزہ لینے والے مختلف سٹالوں کا تفصیلی دورہ کیا اور کتابوں کے اتنے وسیع مجموعے پر خوشی کا اِظہار کیا۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے طلباء اور دیگر شُرکأ سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ کتابیں پڑھنے سے نہ صرف فرد کے دماغ کی پرورش ہوتی ہے بلکہ اِس کا نقطہ نظر وسیع ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس قسم کی نمائش طلباء کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی کہ وہ نہ صرف یہ جان سکیں کہ ان کے کورس کے مطالعہ سے کیا تعلق ہے بلکہ یہ بھی جاننے کے لئے دُنیا بھر میں اور کیا ہو رہا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مارک ٹوین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ ایک شخص جو اَچھی کتابیں نہیں پڑھتا ہے ۔اسے اس شخص پر کوئی فائدہ نہیں ہے جو نہیں پڑھ سکتا ہے ‘‘ اچھی کتابیں پڑھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اُنہوں نے کہا کہ کتابیں پڑھنا کس طرح ایک فرد کو تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے اور جیسا کہ ہم ڈیجیٹل دور میں ہیں جہاں ہماری اُنگلیوں پر سینکڑوں اور ہزاروں کتابیں ہیں ہمیں اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے اور مزید کتابیں پڑھنے میں مشغول ہونا چاہیے۔اُنہوں نے نمائش کے اِنعقاد پر گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کی اِنتظامیہ کو سراہا۔










