پٹن ، راجوری اور دیگر اضلاع میں نشہ مکت ابھیان کے تحت پروگرام منعقد
سری نگر//معروف تاجر فرحت احمد کو جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کا نائب پریذیڈنٹ منتخب کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے ٹرسٹ میں اس عہدے پر کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ تندہی سے سماجی خدمت میں اپنا رول اداکریں گے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جارہی منشیات مخالف مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ ادھر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے گزشتہ دو دنوں میں جموں کشمیر کے ایک درجن سے بھی زیادہ مقامات پر منشیات مخالف جانکاری پروگرام منعقد کئے۔ادھرجمعہ کے روز ضلع بارہمولہ میں منشیات مخالف مہم کے تحت نہال پورہ پٹن میں تجمل احمد اور ادھان کی قیادت میں پروگرام منعقد کئے گئے۔ جبکہ کشتواڑ میںضلع پریذیڈنٹ بشیر لون کی قیادت میں منشیات مخالف مہم چلائی گئی۔ اس دوران مختلف علاقوں میں جانکاری پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس دوران بہت سے لوگ اس مہم کا حصہ بنے جنہوں نے منشیات کے خاتمہ پر اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے ہر ضلع اور ہر علاقے میں منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے اور اس میں لوگوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایک بار پھر ایمہ مساجد ،علمائے کرام ، دانشوران،قلم کاروں ،پولیس افسران، سیول انتظامیہ اورسماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بناکر جموں کشمیر سے منشیات کی لت کو جڑ سے ہی ختم کرنے کیلئے اس مہم کا حصہ بنیں۔جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت فرحت احمد کو ٹرسٹ کے وائس پریذیڈنٹ کے طور پر نامزد کیایا ہے۔ ٹرسٹ کی سربراہ فاطمہ رسول بیگ اور چیرمین اشتیاق بیگ نے انہیں اس عہدے کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔










