سری نگر//جی آربیگ میمورئل ٹرسٹ کے بینرتلے سماجی کارکنوںنے سری نگر سمیت کئی مقامات پر منشیات مخالف بیداری مہم چلائی ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں ٹرسٹ کے ایک سرگرم کارکن ہلال احمد نے اپنے رفقاء کے ہمراہ نشہ مکت مہم کے تحت امرسنگھ کالج،ڈی اے اے پی ہائی اسکول وزیرباغ سری نگر کے باہر اوردیگر کچھ مقامات پرلوگوںکو منشیات کے خطرناک منفی اثرات کی جانکاری فراہم کی ۔انہوںنے اس موقعہ پر منشیات کے منفی اثرات اوراس وباء کی روکتھام سے متعلق پمپ لیٹ بھی لوگوںمیں تقسیم کئے ۔اس دوران جی آربیگ میمورئل ٹرسٹ کے کارکن بشیر احمدلون نے کشتواڑمیں منشیات کیخلاف مہم کی قیادت کی ،اورلوگوںکو منشیات کے خطرناک اثرات کے بارے میں زبانی اورتحریری طور پرجانکاری فراہم کی۔










