سری نگر//جیو ٹیلی کام سٹیٹ ہیڈ شیزان حمید نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سِنہا سے ملاقات کی۔شیزان حمید نے لیفٹیننٹ گورنر کو چندن واڑی اور بال تل میں دونوں راستوں پر شری اَمرناتھ جی یاترا کے شردھالوئوں کے لئے موبائل کنکٹویٹی سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر اور شیزان حمید نے اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور شردھالوئوں کے لئے موبائل کنکٹویٹی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ یہ اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے کہ یاتریوں کا سفر آرام دہ ہو اور مواصلات ضروری سہولیات کا ایک اہم جزو ہے ۔ تمام شراکت دار محفوظ اور ہموار یاترا کو یقینی بنانے کے لئے پوری لگن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘‘










