روزانہ ایک لاکھ سے زائد لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ، متعلقہ حکام تماشائی
سرینگر // پائین شہر کے رعناواری علاقے میں پینے کے صاف پانی کی پائپ لائن لیک ہونے کے نتیجے میں روزانہ لاکھو ں لیکٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہورہا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی غفلت شعاری پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں اگرچہ انہیں مطلع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رعناواری کے جوگی لنکر علاقے میں نصب شہر خاص کو پینے کے صاف پانی کرنے والی پانی کی سپلائی پائپ ایک جگہ سے ٹوٹ چکی ہے جس کے نتیجے میں روزانہ لاکھوں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہورہا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق فی سینکڑ کے حساب سے ایک لیٹر پینے کا پانی ضائع ہورہا ہے اور اس طرح سے گزشتہ چار روز سے 10لاکھ لیٹر سے زائد پانی ضائع ہوچکا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس بڑی مقدار میں پانی ضائع ہونے کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو باخبر کیا گیا اور بار بار التجاء کی گئی کہ اس پائپ کی مرمت کی جائے تاہم انہوں نے اس معاملے کو غیر سنجیدگی سے لیکر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ۔لوگوں نے کہا ہے کہ ایک طرف جہاں پینے کے صاف پانی کو بچانے کی مہم چلائی جارہی ہے تاہم دوسری طرف متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی غفلت سے روزانہ لاکھوں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہورہا ہے اور اس طرح سے اس قدرت کی اس انمول نعمت سے لوگوں کو محروم رکھا جارہا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ پانی سیدھے مکانوں اور دکانوں کے اندر چلاجاتا ہے جس کی وجہ سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ لوگوں نے اس سلسلے میں پی ایچ ای کے چیف انجینئر اور ضلع کمشنر سرینگر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں م داخلت کرکے اس پینے کے صاف پانی کو بچانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔










