70سالہ خاتون اور7سالہ بچی کا سفاکانہ قتل

جنوبی کشمیر میں گجرات کے سیاح کی موت

سوپور میں ایک شخص نے خود کشی کی کوشش کی

سرینگر//پہلگام میں گجرات کا ایک سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ہے ۔ دریں اثناء شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس کو وقت رہتے مقامی لوگوں نے بچالیا۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہوٹل پائن پہلگام میں ہفتہ کی دیر رات گجرات کا ایک سیاح اچانک بے ہوش ہوگیا اور اس کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاح لیاقت علی ولد محمد علی ساکن فتح گنج گجرات اچانک بے ہوش ہو گیا۔اسے اس کے رشتہ داروں نے علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دریں اثناء طبی قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دریں اثناء شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس کو وقت رہتے مقامی لوگوں نے بچالیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک بزرگ شخص کو بچایا جو خودکشی کی کوشش کر رہا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق جنوارہ سوپور کے رہنے والے ایک 60 سالہ شخص نے ہاتھی شاہ پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔بی ایم او ایس ڈی ایچ سوپور ڈاکٹر ذوالفقار صوفی نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر ایس ڈی ایچ سوپور پہنچایا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے تاہم انہیں مزید علاج کے لیے بارہمولہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔