tiger

جنوبی کشمیر میں تیندوے نے 15 بھیڑوں کو مار ڈالا

سری نگر//حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک دور دراز گاؤں میں تیندوے کے مشتبہ حملے میں ایک درجن سے زیادہ بھیڑیں ہلاک اور نصف درجن زخمی ہو گئی ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے ونتراگ رنبیر پورہ گاؤں میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں چار افراد کی 15بھیڑیں مر گئیں جب کہ6 زخمی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی بلی کو پکڑنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جال بچھائے گئے ہیں۔گاؤں کے مقامی لوگوں میں سے ایک نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک بھیڑ کا بچہ بھی جانور لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھیڑوں کی دیکھ بھال ایک چرواہا کرتا تھا اور ان کا تعلق ثاقب احمد، عبدالرشید خان، محمد ایوب خان، اور شوکت احمد خان تھا۔