سرحدپار مقیم ضلع کشتواڑ کے 4دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے،تلاشی کارروائی
سری نگر//جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی اوراسے منسلک نیٹ ورک کوختم کرنے کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسیNIAاورجموں وکشمیر پولیس کاخصوصی تحقیقاتی یونٹSIUسرگرم عمل ہے ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسیNIAنے دہشت گردی کی سازش کے ایک معاملے میں کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے، یہ بات حکام نے منگل کو بتائی۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے وادی کے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں5 مقامات پر ڈالے گئے۔حکام نے بتایاکہ ایک درج کیس زیر نمبر RC 5/2022/NIA/JMUکے سلسلے میں تحقیقات اور ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔انہوںنے بتایاکہ یہ مقدمہ جسمانی اور سائبر اسپیس دونوں جگہوں پر ایک سازش سے متعلق ہے، اور ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر میں چسپاں بموں، آئی ای ڈیز اور چھوٹے ہتھیاروں سے پرتشدد دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے منصوبوں سے متعلق ہے۔حکام کے مطابق یہ منصوبے ان دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کیلئے مقامی نوجوانوں اور زیر زمین کارکنوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور تشدد کی کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہیں۔اس دوران جموں وکشمیر پولیس کاخصوصی تحقیقاتی یونٹSIU کی ٹیموں نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں4 دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپہ مارے۔حکام نے بتایاکہSIUنے کشتواڑ میں جن4دہشت گردوں کے گھروںکی تلاش لی ،وہ سرحدپار سے آپریٹ کر رہے ہیں اور کشتواڑ ضلع میں ملی ٹنسی کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کشتواڑ، خلیل احمد پوسوال نے کہا کہ مغل میڈن، چترو اور سنگھ پورہ علاقوں میں چھاپے ڈالے گئے ہیں اور ان کا مقصد مختلف اوور گراؤنڈ کارکنوں اور دہشت گردی کے حامیوں کی شناخت کرکے ضلع میں ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں جمال دین، گلزار احمد، شبیر احمد اور گلابو کے گھروں کو، جو پاکستان فرار ہو گئے ہیں اور وہاں سے کام کر رہے ہیں، کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج ایک کیس کے سلسلے میں چھاپوں کے تازہ ترین دور میں نشانہ بنایا گیا۔ جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے26 اپریل کو کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 دہشت گردوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے تھے جو سرحد پار سے کام کر رہے تھے۔ اس سے قبل ضلع میں13 دہشت گردوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔کشتواڑ کے 36 افراد ایک مدت کے دوران دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان چلے گئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ بعد ازاں، تفتیش کے دوران دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد ان کے خلاف2 ایف آئی آر درج کی گئیں۔










