illegal

جنوبی کشمیردو نالوں میں غیرقانونی ریت اور باجر نکالنے کا سلسلہ جاری

نالہ سادرن اور نالہ درنگی تباہ کے تباہ ،درجنوں کی تعداد میں بلڈوزر کام پر

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ ڈورو علاقے سے گزر نے والے دو اہم بڑے نالوں سے غیر قانونی طور ریت اور باجر نکالنے کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔جبکہ دونوں نالوں میں درجنوں کی تعداد میں بلڈوزر کام پر لگائے گئے ہیں ۔عوامی حلقوں سے ساری صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو سب ضلع کے تحت آنے والے دو مشہور نالوں سادرن اور درنگی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کچھ لوگوں نے بلڈوزر وں کاا ستعمال کر کے غیر قانونی طور ریت اور باجر کو نکال رہے ہیں مقامی لوگوں نے میر ارشد کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا علاقے میں ایک نالے کی رائلٹی پر نکال رہے ہیں جبکہ ان دو نالوں سے غیر قانونی طور باجر اور ریت نکالنے کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔لوگوں نے بتایا نالہ اب مکمل طور ختم ہوا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہا ہے انہوں نے اس سلسلے میں حکا م سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔