جمہ گنڈ کپوارہ میں سیکورٹی فورسزکادراندازی کرنے والے ملی ٹنٹوں کیخلاف آپریشن

لشکرطیبہ سے وابستہ 3پاکستانی ملی ٹنٹ ہلاک :آئی جی پی کشمیر

کپوارہ،سری نگر//کریری بارہمولہ میں بدھ کوایک مختصر جھڑپ کے دوران 3غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کے ایک روز بعد جمعرات کی صبح شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میںسیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں3 پاکستانی ملی ٹینٹ مارے گئے۔اس طرح سے محض24گھنٹوں کے دوران6غیر ملکی ملی ٹنٹ مارے گئے،جن کاتعلق جیش محمدسے تھا۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے کہاکہ جمہ گنڈکپوارہ میں مارے گئے تینوں ملی ٹنٹ لشکرطیبہ سے وابستہ تھے اوراُن کی شناخت عمل میں لانے کی کارروائی جاری ہے ۔سینئرپولیس آفیسر نے کہاکہ رواں سال ابتک26غیر ملکی ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ،جن میں سے14کاتعلق جیش محمد اور12کاتعلق لشکر سے تھا۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیرزون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہاکہ کپوارہ پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر جو کہ کپواڑہ کے گاؤں جمہ گنڈ میں جنگجوؤں کی دراندازی کی کوشش کے بارے میں تھا،سیکورٹی فورسز نے جمہ گنڈ کپوارہ کاعلی الصبح محاصرہ کرکے یہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا،جس دوران یہاں اُسوقت ایک انکاؤنٹر شروع ہوا جب دراندازی کرنے والے ملی ٹنٹوں کو فوج اور پولیس نے روکا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ علاقے میں دراندازی کے ذریعے جنگجو اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ اْن کے مطابق کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 3 ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ دریں اثنا آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ جمہ گنڈ کپواڑہ میں لشکرطیبہ کے 3 ملی ٹنٹ مارے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ مارے گئے تینوں ملی ٹنٹوںکی نعشوں کے ساتھ ساتھ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس کے صوبائی سربراہ کشمیر وجئے کمار نے بتایاکہ برآمد ہونے والے مجرمانہ مواد سے، ہلاک ہونے والے 3ملی ٹنٹوںکی شناخت پاکستانی کے طور پر ہوئی ہے، جو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔آئی جی پی کشمیر کاکہناتھاکہ اس سال اب تک 26 غیر ملکی ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ، جن میں سے14کاتعلق جیش محمد اور12کاتعلق لشکر سے تھا۔ایک ٹویٹ میں، کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ تینوں جنگجو مارے گئے، جن کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی سے تھا،کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔