سرینگر //جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تین سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب کشمیر میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کشمیر کا نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے اور کشمیر سے پتھراو اب ختم ہوچکا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی مدت کے دوران سبھی مذاہب اور ذات پات کے لئے ترقی کے منصوبوں پر کام ہوا۔ انہوں نے مرکز اور ریاست کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین سبھی طبقات کے لئے کام کیا۔ جموں کشمیر کی بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ہے ۔ شاہ نے کہا کہ تین سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب کشمیر میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کشمیر کا نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے اور کشمیر سے پتھراو اب ختم ہوچکا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ ہندومسلم کی تقسیم ہے۔ پولرائزیشن ضرور ہو رہا ہے۔ غریب، کسان بھی پولرائز ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں کسانوں کو کسان کلیان ندھی کا پیسہ مل رہا ہے۔ووٹ بینک کے حساب سے ہم لوگوں کو نہیں دیکھتے ہیں، جن کا بیشتر، ان کے ساتھ حکومت، وزیر اعظم کے ہرمنصوبہ کا لوگوں کو فائدہ ملے، بی جے پی حکومتیں اس جذبے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ 2 کروڑ 62لاکھ گھروں میں بیت الخلا نہیں تھا، ہماری حکومت نے یہ سہولت دی۔ یوپی میں بی جے پی کی حکومت نے ایک کروڑ 41لاکھ گھروں میں بجلی پہنچائی، دو کروڑ 68لاکھ ایل ای ڈی بلب بانٹے گئے، 15کروڑ غریبوں کو دو سال سے مفت راشن، 42لاکھ لوگوں کی رہائش گاہ (آواس) دینے کا کام ہوا۔ 2024 تک ہر آدمی کو گھر دینے کا ہدف ہماری حکومت نے طے کیا ہے۔










