وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ’’ ڈبل انجن ‘‘ والی سرکار لوگوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملی جامعہ پہنائی گی / امیت شاہ

جموں کشمیر میں بطور وزیر اعلیٰ ایک نیاچہرہ ہوگا:امت شاہ

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں کشمیر میں انہدامی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے قانون توڑا اور غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ پر الزام لگایا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ہی وادی کشمیر میں ملٹنسی کو بڑھاواملا ہے یہاں تک کہ جب کشمیر جل رہا تھا تو فاروق عبداللہ بھاگ کر لندن پہنچ گئے ۔ امت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیرمیں پنچائتی اور بلدیاتی انتخابات بی جے پی کے دور میں ہی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ جموں کشمیر میں بطور چیف منسٹر کوئی نیا چہرہ ہوگا۔ سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران اس سوال کہ محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں عام لوگوں کے خلاف بلڈوزر کا استعمال کیا گیاجارہا ہے اور کشمیر کو افغانستان کی طرح کھنڈرات بنایا جارہا ہے تو امت شاہ نے بتایا کہ جس نے بھی غیر قانونی طور پر اراضی ہڑپ لی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور سرکار اپنا کام کررہی ہے جس میں بی جے پی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ یہ یوٹی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ کس طرح سرکاری اراضی کو بازیاب کرے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ تین خاندانوں نے جموںکشمیر میں ملٹنسی کو بڑھاوادیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ جب کشمیر جل رہا تھا اور ملٹنسی شروع ہوئی تو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کشمیر سے بھاگ کر لندن پہنچ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں انتخابات کرائے جائیں گے تاہم اس کیلئے وقت موزوں ہونا چاہئے ۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ہی جموں کشمیر میں پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کرائے ہیں اور یہ ستر سال میں پہلی بار ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم انتخابات سے انکار نہیں کرتے ہیں ۔ امت شاہ نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ جموں کشمیر میں بطور وزیر اعلیٰ ایک نیا چہرہ سامنے آئے گا۔