وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت ملک کو ’’دہشت گردی ‘‘اور نکسلواد سے نجات دلائے گی ۔امت شاہ
سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اگلے تین برسوں میں جموں کشمیر سمیت دیگر مشرقی ریاستوں کو ’’دہشت گردی‘‘ اور نکسلواد سے نجات دلائی جائے گی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وادی کشمیر میں جو آج امن و سلامتی کا دور دورہ ہے وہ فوج ، پولیس اور فورسز جوانوں کی قربانیوں کانتیجہ ہے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ کشمیر سے لیکر مشرقی ریاستوں تک ایسا ماحول قائم کیا جائے گا جس میں ہر ایک شہری اپنے آف کو محفوظ محسوس کرے گا ۔ سشاترا سیما بل کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 2019میںجو فیصلہ سرکار نے جموں کشمیر کے حوالے سے لیا تھاوہ آج درست ثابت ہوا ہے کیوں کہ جموں کشمیر میں ملٹنسی کا گراف برابر نیچے آرہا ہے اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک اگلے تین سالوں میں ’’دہشت گردی ‘‘اور نکسل ازم کے مسئلہ سے صد فیصد آزاد ہو جائے گا۔شاہ نے ہفتہ کو آسام کے تیز پور میں ساشترا سیما بل کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر میں جو آج امن و سلامتی اور ترقی کا دور دورہ ہے وہ ہمارے فوجی اہلکاروں ، فورسز جوانوں اور پولیس عملہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوںنے ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اگلے تین سالوں میںملک کو’’ٹرازم‘‘ نکسل ازم کے مسئلے سے مکمل طور پر چھٹکارا مل جائے گا۔’’دہشت گردی ‘‘ اورنکسلزم کے خلاف لڑائی میں ایس ایس بی کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کے ساتھ مل کر ایس ایس بی نے نکسل تحریک کو ایک کنارے پر پہنچا دیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ’’نیپال اور بھوٹان جیسے دوست ممالک کی سرحد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ایس ایس بی نے چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار میں نکسلیوں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ جب بھی میں ان علاقوں میں نکسل آپریشنز کا جائزہ لینے گیا ہوں میں نے آپ کی بہادری کے بارے میں سنا ہے۔جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے میں ایس ایس بی کے کردار پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا “جموں و کشمیر میںدہشت گردوں کے خلاف فوج، ایس ایس بی نے سی آر پی ایف، بی ایس ایف، جموں و کشمیر پولیس اور ہندوستانی فوج کے ساتھ مل کر لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج جموں کشمیر کا ہر باشندہ خوشحال زندگی بسرکررہا ہے اور لوگ رات دھیر گئے تک بلا خوف سڑکوں پر چلتے نظر آرہے ہیں اور اس کا سہرا ہمارے ان جوانوں کے سر جاتا ہے جنہوںنے وہاں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں۔انہوںنے بتایا کہ وزیر اعظم نریندرکی قیادت میں حکومت نے 2019میں جو دفعہ 370کے خاتمہ کا فیصلہ کیاتھا آج وہ درست ثابت ہورہا ہے کیوں کہ آج جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی ہورہی ہے اور سیاح بڑی تعداد میں وہاں سیر کررہے ہیں۔ امیت شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایس ایس بی کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔یہ ایس ایس بی کی ڈیوٹی کے تئیں لگن کو ملک کے لوگوں کے سامنے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) بشمول سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور دیگر تنظیموں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔










