بھارت جوڑویاترا کے دوران سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں تھی

جموں کشمیر سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورسز کے کام کاج کو جدید اور بہتر بنانے کیلئے ایک اسکیم منظوری:ذرائع

سری نگر//وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی سرکار نے جموں کشمیر سمیت تمام مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 26ہزار کروڑ روپے کے مالیاتی اخراجات کے ساتھ 2025-26تک پانچ سالوں کے لئے ایک میگا پولیس ماڈرنائزیشن اسکیم کو منظوری دی ہے جبکہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کہا کہ اس اسکیم میں جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں اور ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقوں میں نئی بٹالین بنانے، ہائی ٹیک فرانزک لیبارٹریوں اور دیگر تحقیقاتی آلات اور سیکورٹی سے متعلق اخراجات شامل ہیں۔کے این ایس کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار نے پولیس اور فورسز کی جدید کاری کیلئیمیگا پولیس ماڈرنائزیشن اسکیم کو منظوری دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 2021-22سے 2025-26 تک کی مدت کے لیے اسکیم کی منظوری مرکزی دے دی گئی ہے جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس فورسز کے کام کاج کو جدید اور بہتر بنانے کی پہل کو آگے بڑھایا جائیگا جبکہ اس اسکیم میں تمام متعلقہ ذیلی اسکیمیں بھی شامل ہیں جو 26 ہزار کروڑ روپے کے کل مرکزی مالیاتی اخراجات کے ساتھ اسکا حصہ ہونگی اور اس اسکیم کے تحت داخلی سلامتی، امن و امان اور پولیس کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ملک کے کئی ریاستوں میں منشیات پر قابو پانے اور ملک میں ایک مضبوط فرانزک سیٹ اپ تیار کرکے فوجداری انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر، شورش سے متاثرہ شمال مشرقی ریاستوں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی سے متعلق اخراجات کے لیے 18 ہزار 839 کروڑ روپے کا مرکزی تخمینہ مختص کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستی پولیس دستوں کی جدید کاری کے لیے 4 ہزار 846 روپے دیے جائیں گے جبکہ سائنسی اور بروقت تحقیقات میں مدد کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشنل طور پر خود مختار اور اعلیٰ معیار کی فرانزک سائنس کی سہولیات تیار کرنے کے لیے 20.80,50کروڑ روپے دیے جائیں گے اوربیان میں کہا گیا ہے کہ ماؤسٹوں یا ایل ڈبلیو ای کا مقابلہ کرنے کے لیے ’قومی پالیسی اور ایکشن پلان‘ کے نفاذ کے ساتھ ایل ڈبلیو ای کے تشدد کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے اوراس کامیابی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، 8,689کروڑ روپے کے مرکزی اخراجات کے ساتھ LWE سے متعلق چھ اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس میں ان اسکیموں میں ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ زیادہ تر اضلاع اور متعلقہ اضلاع کے لیے خصوصی مرکزی امداد (SCA) شامل ہیں جبکہ انڈیا ریزرو بٹالینز یا سپیشلائزڈ انڈیا ریزرو بٹالینز کے قیام کے لیے 350کروڑ روپے کے مرکزی اخراجات کو منظوری دی گئی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کہ منشیات پر قابو پانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو امداد کے لئے مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔