ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت کاروباری قوانین اور حدود پر عمل کیا جائے / ناصر اسلم وانی
سرینگر// جموں کشمیر حکومت چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت کاروباری قوانین اور حدود پر عمل کیا جائے کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ حکومت کو بھی اپنے دائرہ اختیار کا علم ہے۔سی این آئی کے مطابق حال ہی میں 48 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی وضاحت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ حکومت کو بھی اپنے دائرہ اختیار کا علم ہے۔ناصر اسلم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی اپنے دائرہ اختیار کا علم ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جموں اور کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے تحت بیان کردہ کاروباری قواعد اور حدود پر عمل کیا جائے۔ ‘‘










