ہمارا پڑوسی ملک اس صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مُنہ توڑ جواب دیا جائے گا
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں پر الیکشن لڑے گی اور حکومت بنائے گی۔ان باتوں کا اظہارپارٹی کے تنظیمی سکریٹری اشوک کول نے پیر کو کہا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق اشوک کول نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں میڈیا کو بتایا، ’’بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی اور وادی کشمیر سمیت تمام طبقات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔کول نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں 50سے زیادہ سیٹیں جیت کر جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت بی جے پی بنائے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ ہمارے دعوے سے انکار نہیں کر سکتے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انتخابات کے بعد جو بھی نتائج سامنے آئیں گے وہ ہم سب کے سامنے ہوں گے۔جموں خطے میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے بارے میں کول نے کہا کہ “یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک اس صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو پچھلے چار پانچ سالوں سے مستحکم ہے”۔انہوں نے کہا کہ وہ (پاکستان) فوج اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کے لیے تربیت یافتہ سابق فوجی اہلکار بھیج رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکورٹی فورسز بشمول فوج، پولیس اور دیگر ادارے حالات سے نمٹیں گے اور دشمن کو ایسا جواب دیں گے کہ وہ کبھی اس طرف دراندازی کا سوچیں گے۔










