سری نگر//جموں وکشمیر کے سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے پیر کو کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ایک انچ زمین بھی باہر کے لوگوں کو فراہم نہیں ہونے دیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ ریاستی اور کاہچرائی زمینوں کو واپس لینے کی مہم میں غریب لوگوں کو باہر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہجن لوگوں نے زمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا ہے، ان کیساتھ سختی سے نمٹا جا سکتا ہے، لیکن جو لوگ معاشرے کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں اس مہم سے باہر رکھا جانا چاہیے۔الطاف بخاری نے تاہم کہا کہ جو زمین حاصل کی جا رہی ہے، وہ باہر کے لوگوں کو نہیں دی جائے گی۔اپنی پارٹی کے صدر کاکہناتھاکہ جموں و کشمیر کی صرف5 فیصد اراضی بیرونی لوگوں کو صنعتی مقاصد کے لئے فراہم کی جا سکتی ہے، لیکن اس قانون کو جموں و کشمیر میں اگلی حکومت تبدیل کر سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سید الطاف بخاری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ حال ہی میں اپنی پارٹی میں شامل ہونے والے امتیاز پرے کے والد کوکا پرے دیگر سیاستدانوں سے بہتر تھے۔انہوں نے کہا کہ کوکا پرے نے جو کچھ بھی کیا،سامنے آکرکیااور دوسرے سیاست دانوں نے بھی پردے کے پیچھے وہی کیا، اسلئے کوکا پرے ان سیاستدانوں سے بہتر تھا۔الطا ف بخاری نے بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں کہا کہ انہیں یاترا میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔










