سری نگر//جموںوکشمیر حکومت نے مالی برس2022-23ء کے لئے محکمہ اطلاعات میں فلم ڈیولپمنٹ فنڈ ( ایف ڈی ایف ) تشکیل دیا ہے جو جموںوکشمیر فلم پالیسی 2021ء میں دی گئی سبسڈی کی تقسیم کے لئے ہے۔حکومت نے جموں وکشمیر فلم پالیسی کو مؤثر طریقے سے عملانے کے لئے گذشتہ برس جموںوکشمیر میں ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لئے مالی معاونت کے لئے اگلے پانچ برسوں میں قابل اَدائیگی 500کروڑ روپے مختص کئے تھے ۔ یہ پالیسی نوٹیفکیشن کی تاریخ سے پانچ برس کے لئے کار آمد ہے۔فلم پالیسی کے مطابق ’’ مالی برس 2022-23 ء سے شروع ہو کر محکمہ اطلاعات میں فلم ڈیولپمنٹ فنڈ کے طور پر ایک علحٰیدہ ہیڈ آف اکائونٹ بنایا جائے گا اور اِس کے لئے سالانہ بجٹ میں 100 کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے ۔ فلم پالیسی کی بقیہ مدت کے لئے محکمہ خزانہ سے ان اہل مستفید ہونے والوں اور فلم سازوں کو سبسڈی کی تقسیم کے لئے بنائے جائیں گے جنہوں نے اِس کے لئے درخواست دی ہے۔‘‘جموںوکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) جموںوکشمیر یوٹی میں متحرک فلمی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں تعاون کے لئے رابطے کا واحد نقطہ ہوگا اور جموں و کشمیر فلم پالیسی کے نفاذ کی خصوصی طور پر نگرانی کرے گا۔فلم پالیسی کے مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے اور فلم سازوں کو متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی سطح پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ( ضلع ترقیاتی کمشنران)کی سربراہی میں ایک فلم پروموشن اور فیسلٹیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کو شوٹنگ سے متعلقہ سرگرمیوں کی نگرانی کرنے اور ادائیگی کی بنیادپر سرکاری گیسٹ ہائوس اور ٹورسٹ لاج میں قیام کی سہولیت کو یقینی بنانے اور شوٹنگ ختم ہونے کے بعد شوٹنگ کے دِنوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ( ضلع ترقیاتی کمشنران) کے دفتر سے ٹائم بائونڈ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا اِختیار حاصل ہے ۔درخواست کے سلسلے میں جموںوکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) سے ہدایات موصول ہونے کے سات دِنوں کے اَندر کمیٹی فلم پروموشن اینڈ فیسلٹیشن کمیٹی کی میٹنگ طلب کر کے ضروری کارروائی کرتی ہے ۔ججموںوکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) کی طرف سے اِجازت ملنے کے بعد ایک نوڈل ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کمیٹی سے رابطہ قائم کرے گا تاکہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے تک سہولیت فراہم کی جاسکے۔جموںوکشمیر حکومت کے ایک اور اہم اِقدام میں میں سری نگر شہر اَپنی نوعیت کے پہلے نیشنل فلم فیسٹول آف جموں اینڈ کشمیر ( این ایف ایف جے کے ) کا مشاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے جس کا اہتمام جموںوکشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل ( جے کے ایف ڈی سی ) نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایف ڈی سی ) کے اشتراک سے 15؍ جون سے 20؍ جون 2022ء تک کیا جائے گا۔اِس فلم فیسٹول کے پیچھے خیال یہ ہے کہ جموںوکشمیر کی فلم ، موسیقی او رتخلیقی ماحولیاتی نظام کو دُنیا کے سامنے اِس کی قدرتی اور سماجی و ثقافتی شان کو اُجاگر کیا جائے گا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموں وکشمیر فلم پالیسی کے مطابق جموںوکشمیر فلم فیسٹول کا اِنعقاد اِس مقصد سے کیا جائے گا کہ جمالیاتی ، ٹیکنیکل ایکسلنس اور سماجی مطابقت کی فلموں کی تیاری کی حوصلہ اَفزائی کی جائے۔فلم فیسٹول کا مقصد ایک آرٹ فارم کے طور پر سینما کے مطالعہ اور تعریف کی حوصلہ اَفزائی کرنا بھی ہے ۔ جموںوکشمیر حکومت فلموں اور فلم سازوں کو ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔دورانِ فیسٹول ایوارڈ تقریب کے حصے کے طور پر 40 سے زیادہ ایوارڈ ز دئیے جائیں گے جن میں جموں وکشمیر کی علاقائی فلموں کے لئے خصوصی ایوارڈبھی شامل ہیں۔










