جموں//جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجزکے زیر اہتمام ’’ سمکالی پنجابی ساہت جموں و کشمیر‘‘کے موضوع پر دو روزہ پنجابی رائٹرز سمینار آج اکیڈمی کے کے ایل سہگل آڈیٹوریم میں شروع ہوا جس میں پرنسپل سیکرٹری ثقافت سریش کمار گپتا بطور ِ مہمان خصوصی، سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز بھرت سنگھ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز ڈاکٹر اروندر سنگھ امن موجود تھے۔ تقریب کی صدارت سینئر پنجابی مصنف اور غزل شاعر ایس اجیت سنگھ مستانہ نے کی جبکہ سینئر ایڈیٹر شیرازہ پنجابی جے کے اے اے سی ایل پوپندر سنگھ پارس نے نظامت کے فرائض اَنجام دئیے ۔ سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل بھرت سنگھ کی رہنمائی میں منعقدہ اس پروگرام میں جموں یونیورسٹی اور دیگر کالجوں کے دانشوروں ، مصنفین ، شاعروں ، فیکلٹی طلبأ اور سکالروں اور پنجابی زبان سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز نے معززین اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب میںکہا کہ اکیڈمی نوجوان اور سینئر فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف حصوں میں اَدبی ، ثقافتی اور آرٹ تقریبات کا اِنعقاد کررہی ہے تاکہ نوجوان اور سینئر فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی نے جموں و کشمیر میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر اس طرح کے متعدد پنجابی ادبی پروگراموں کا اِنعقاد کیا ہے۔ ان پروگراموں کا مواصلات کے مختلف ذرائع کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ایک نقطہ نظر تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سینئر نوجوان نسل کو آرٹ، کلچر اور ادبی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیں تاکہ آنے والی نسل آرٹ اور کلچر کے میدان میں اَپنا کردار اَدا کرنے کے لئے تیار ہو سکے۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر اروندر سنگھ اَمن نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں کہا کہ اکیڈمی زبانوں کی بہتری اور اِس سلسلے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے ڈاکٹر ارویندر سنگھ اَمن کے پیش کردہ کلیدی خطبہ کے مواد کی تعریف کی۔ اُنہوں نے جے کے اے سی ایل کے شیرازہ پنجابی کی باقاعدہ اشاعت کو بھی سراہا۔ اَپنے صدارتی خطاب میں ایس اجیت سنگھ مستانہ نے پنجابی زبان کی مختلف ادبی سرگرمیوں کو تحصیل اور ضلعی سطح پر منعقد کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل کی زیر نگرانی گزشتہ دوبرسوںکے دوران پنجابی اَدبی سرگرمیوں کے باقاعدگی سے اِنعقاد کو بھی سراہناکی۔سمینارکے پہلے تعلیمی سیشن کے دوران ڈاکٹر ہربھجن سنگھ نے ’’ سمکالی پنجابی کہانی: سروکھاں تے ملاں کن‘‘، ڈاکٹر ایم پی سنگھ نے ’’جموں کشمیر وچ پنجابی بھاشا دی وارتمان ستتھی ‘‘ کے موضوع پر اور ڈاکٹر گرپریت کور نے’’ سمکالی اَتے جموں۔ کشمیر دی پنجابی کو یتا اک جایزہ ‘‘ کے موضوع پر تین تحقیقی مقالے پیش کئے۔ سینئر پنجابی مصنفین خالد حسین ،ایس جوگندر سنگھ پاندھی اور ڈاکٹر مونوجیت ایوان صدارت میں موجود تھے جنہوں نے موجود مقالات کے مندرجات اور سیشن کے دیگر پہلوؤں پر اپنے تاثرات پیش کئے۔دن کے دوسرے تعلیمی سیشن کے دوران پنجابی مختصر کہانی پڑھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پنجابی افسانہ نگار خالد حسین، سریندر نیر، آر ایس راجن، ڈاکٹر ستونت سنگھ، جسمیت سنگھ اور انترجیت کور نے اپنے اَفسانے پیش کئے۔ ایوان صدارت میں معروف پنجابی مصنف ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ اور پروفیسر راج کمار بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے سیشن کے دوران پیش کردہ مختصر کہانیوں اور سمینار کے دیگر متعلقہ پہلوؤں پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر انورادھ، پربھجوت کور اور امان پریت کور نے اِنجام دی۔ سینئر ایڈیٹر شیرازہ پنجابی ایس پوپندر سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 80 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
اننت ناگ میں حب الوطنی اور جوش و جذبے کے ساتھ80 ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اِنعقاد
جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے 80واں یوم آزادی منایا
سیّد شکیل شان کو شاندار کارکردگی او رکثیر الجہتی خدمات کے اعتراف میں ’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا
لیفٹیننٹ گورنر نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لوک بھون میں قومی پرچم لہرایا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 80ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر ’بلیدان سمبھ ‘ پر گل دائرے چڑھائے
جاوید رانا نے پونچھ میں قومی پرچم لہرایا
وزیر ستیش شرما نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا
بی او پی اِی اِی نے جموں او رسری نگر میں 80واں یوم آزادی منایا
ناصر اسلم وانی نے 80ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ڈِی پی ایل کپواڑہ میں قومی پرچم لہرایا او رسلامی لی










