dooran

جموں و کشمیر آرمڈ پولیس12بٹالین کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام

عالمی یوم ماحولیات 2022کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا

سرینگر//جموں و کشمیر آرمڈ پولیس کی 12ویں سیکورٹی بٹالین زیون نے 5 جون کوعالمی یوم ماحولیات 2022 کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پروگراکے سلسلے میں یونٹ ہیڈ کوارٹر اے پی سی زیوان میںآزادی کا امرت مہوتسو” کا جشن جس مختلف سکولوں جن میںزون سری نگر کے بلہامہ علاقے/زیوان کے اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کا افتاح شری سنجے سنگھ رانا (ایس ایس پی) کمانڈنٹ جے کے اے پی 12 ویں سیکیورٹی بٹالین، مہمانوں، جیوری، اساتذہ، افسران،اہلکاروں کی موجودگی میںکیا ہے ۔اس موقع پر ایس ایچ۔ سنجے سنگھ رانا- JKPS (SSP) کمانڈنٹ جے کے اے پپی 12ویں سیکورٹی بٹالین نے اپنے خطاب میںپروگرام منعقد کرنے مقصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا دن ہر سال 5 جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔طلباء نے اپنی تعلیمی کوششوں میں حصہ لیا اور اسکول کے چھوٹے بچوں کو اس میں سبقت حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔مطالعہ اور غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ان کو زبردست مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا اس موقع پر طارق خورشید,ڈی وائی ایس پی جے کے اے پی 12 ویں سیکورٹی نے بھی خطاب کیا۔اور اس میں شرکت کرنے پر مہمانوں، جیوری، اساتذہ اور اسکول کے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران تقریب میںچھٹی جماعت کے طالب علم محمد حسین۔گورنمنٹ مڈل سکول بالہامہ نے اول، پانچویںجماعت کے طالب علم آصف علی نے پہلی ،بوائز ہائی سکول بالہامہ نے دوسری اور ساتویں جماعت کی طالبہ رتبہ یونس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ گرلز ہائی سکول زیوان نے بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباء کے حوصلے بلند کرنے کے لیےطلباء کو انعامات کے ساتھ نقد انعامات/ تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔