ممبئی// جموں و کشمیر ٹوراِزم پویلین مشہور آئوٹ بائونڈ ٹریول مارٹ ( او ٹی ایم ) ممبئی میں سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بنا ۔پویلین نے سیاحت کے مختلف پیشکشوں اور اِختراعی اَقدامات کی نمائش کرتے ہوئے تین روزہ ایونٹ کے دوران زبردست ردِّعمل حاصل کیا۔جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کی او ٹی ایم میں شرکت ملک بھر کے بڑے شہروں میں پھیلی ایک جامع تشہیری مہم کا حصہ ہے اورسیاحوں کے ساتھ اس کی وسیع مصروفیت کی علامت تھی۔اِس پویلین میں ایوارڈ فار ایکسی لینس سے نوازے جانے والے 88 شریک نمائش کنندگان موجود تھے جس نے سیاحوں، چھٹیاں منانے والوں اور ٹریول اِنڈسٹری کے اندرونی اَفراد کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف راغب کیا۔بین الاقوامی مندوبین سمیت ملک بھر سے آنے والے سیاح اور لوگ جموںوکشمیر پویلین پہنچے اوریونین ٹیریٹری کے اَفسروںاور شریک نمائش کنندگان کے ساتھ مشغول رہے۔ پویلین میں عمیق تجربات اوراِستفساری سیشنوں کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مقبول اور آف دی بیٹ دونوں مقامات کی نمائش اور دیرپاسفری طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ سیاحت کے اہم نمائندوں بشمول ڈائریکٹر ٹورازم جموں وویکانند رائے اور ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجہ یعقوب فاروق نے مندوبین اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کی جس میں حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر کی سیاحت میں نمایاں ترقی کو اُجاگر کیا۔حکومت دیرپاسیاحت پر زور دیتے ہوئے مقبول سیاحتی مقامات پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے فعال طور پر 75 نئے آف بیٹ مقامات تیار کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ معاشی فوائد دور دراز علاقوں تک پہنچ سکیں۔ نجی سرمایہ کاری کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس میں ماحولیاتی طور پر متوازن رہائش کے اختیارات جیسے ہوم سٹے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔محکمہ سیاحت کا مقصد سیاحتی پیشکشوں کو مزید متنوع بنانا، مہم جوئی، زیارت، ثقافتی، اور مخصوص سرگرمیوں جیسے پرندوں کو دیکھنے اور ورثے کے دوروں کو فروغ دینا ہے۔سیاحوںکے تجربات کو بہتر بنانے پر ایک مضبوط توجہ کے ساتھ یہ شعبہ مسلسل ترقی کے لئے تیار ہے. او ٹی ایم ممبئی نے ملک کے سب سے بڑے بین الاقوامی سفر اور سیاحتی پروگرام 60 ممالک اور 30 ہندوستانی ریاستوں اوریوٹیزکے 1,600سے زیادہ نمائش کنندگان کی میزبانی کی جو عالمی سیاحت کے فروغ اور تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اس کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 60,000 تجارتی سیاحوں نے او ٹی ایم ممبئی 2024 ء کا دورہ کیا۔










