جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کا سری نگر میں والمارٹ وردھی کامرس آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد

جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کا سری نگر میں والمارٹ وردھی کامرس آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد

سری نگر// جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن( جے کے ٹی پی او) نے کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ کی رہنمائی اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او کی نگرانی میں آج جے کے اِی ڈی آئی پانپور میں والمارٹ وردھی پر ایک کامیاب آن بورڈنگ مہم کا اِنعقاد کیا۔اِس مہم میں زائد اَز 45 مقامی کاروباریوں نے حصہ لیا اور 25 نے مختلف شعبوں جیسے ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس، ایگرو اور فوڈ ، مینو فیکچرنگ سیکٹر وغیرہ سے موقعہ پر ہی رجسٹریشن کی تاکہ مقامی کاروباریوں کو دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے قابل بنایا جا سکے۔آن بورڈنگ مہم جے کے ٹی پی او اور وردھی والمارٹ کی اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور جموںوکشمیر میں ڈیجیٹل کامرس کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ اِن ورکشاپوں نے والمارٹ وردھی کے ذریعے اِی ۔ کامرس سے فائدہ اُٹھانے کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کی اور اَپنی رَسائی کو روایتی حدود سے آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔دورانِ تقریب مقامی کاروباری اَفراد جی ایس ٹی کے لئے رجسٹریشن کرنے میں ہچکچاتے ہیں جو کہ کسی بھی اِی۔ کامرس پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کے لئے بنیادی دستاویز ہے تاہم جی ایس ٹی رجسٹریشن اور اس کے فوائد جیسے کہ بی ٹو بی ٹریڈنگ میں جی ایس ٹی ریفنڈ ، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے بارے میں وہی غلط فہمی تھی ۔ اَفسران کی طرف سے بریفنگ اور صفائی دی گئی ۔اَب تک 100 پلس فروخت کنند گان نے آن بورڈنگ کے لئے رجسٹریشن اور سیکھنے کا عمل مکمل کیا ہے جن میں سے 20 پلس سیلرز و المارٹ وردھی پلیٹ فارم پر لائیو ہیں۔ صوبہ جموں کے لئے اِسی طرن کی آن بورڈنگ مہم 16؍ جون 2023ء کو آئیدیوگ بھون میں منعقد کی جائے گی۔جے کے ٹی پی او ممکنہ کاروباری اَفراد کی اِی۔ کامرس آن بورڈنگ کی توثیق کرنے اور جموںوکشمیر کے سماجی و اِقتصادی منظر نامے کو فروغ دینے کے لئے اِس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔