سری نگر//سیکرٹری ایڈمنسٹریٹو، ریفارمز ، اِنسپکشنز اینڈ ٹریننگز امیت شرما کو نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر کے اشتراک سے کنفیڈریشن آف اِنڈین اِنڈسٹری کے زیر اہتمام عصری کاروباری رجحانات پر بین الاقوامی کانفرنس کے دور روزہ تقریب میں مد عو کیا گیا تھا ۔ کانفرنس کے اِفتتاحی سیشن میں کل مہمان خصوصی امیت شرما کے علاوہ صنعت کے ممتاز ماہرین ، نامور ماہرین تعلیم نے شرکت کی جنہوں نے بدلتے ہوئے کاروباری رجحانات اور نئے ماحولیاتی نظام کے بارے میں بات کی جو موجودہ حالات میں اُبھر رہے ہیں۔خطبہ اِستقبالیہ میں ڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر پروفیسر راکیش سہگل نے صنعت ، حکومت اور تعلیمی و پیشہ ورانہ اِداروں کے درمیان فعال تعاون کی ضرورت کا اِظہار کیا جس کا اعتراف سیکرٹری اِنتظامی اصلاحات امیت شرما نے کیا۔ ینگ اِنڈینز سی آئی آئی ماضی کے چیئرمین ڈاکٹر راہل میر چندانی نے ماضی میں تعلیمی اِداروں سے جوڑنے کے لئے سی آئی آئی کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اِقدامات کے بارے میں بات کی اور جاری اِصلاحات کا حصہ بننے کے لئے مستقبل میں حکومت سے فعال طور پر رابطہ قائم کرنے کی خواہش کا اِظہار کیا۔آئی آئی ٹی روڈ کی کے سینئر مینجمنٹ ماہر پروفیسر ظل الرحمان نے بدلے ہوئے وَبائی منظر نامے میں طلباء کی توقعات اور مستقبل میں تعاون کے ممکن شعبوں سے نئے مواقع کے بارے میں کہا۔صدارتی خطاب میں سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ امیت شرما نے تمام تجاویز کا خیر مقدم کیا اور یقین دِدلایاکہ حکومت تمام اِختراعی آئیڈیاز کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے اور سرکاری ملازمین کی استعداد کار میں اِضافے میں مختلف شراکت داروں کو شامل کر رہی ہے تاکہ وہ آج کے دوران میں اِی گورننس سے چلنے والی اِنتظامیہ بہتر نتائج کی طرف لے جاسکیں ۔امیت شرما نے ریاستی ڈیٹا سینٹر پر اہم ریونیو اور سی سی ٹی این ایس ڈیٹا کی میزبانی سے ریکارڈ وقت میں جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری کے تمام محکموں میں اِی ۔ آفس کو عملانے کی کامیابی کی داستان شیئرکی جو عوام کے لئے قابل رَسائی ہے۔اِس کی وجہ سے دربار منتقلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے ، حکومتی کام کاج میں مکمل شفافیت آئی ہے اور ہمارے جموںوکشمیر کو ملک میں اِنتظامی اِصلاحات کی قیادت کرنے والو ں میں شامل کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ تیزی سے ایک ایسے دور کی طر ف بڑھ رہی ہے جس میں تمام قسم کے اِی ۔ گورننس کے اِقدامات کئے جارہے ہیں ۔جیسے کاروبار کرنے میں آسانی، سرکاری خدمات کااینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن پبلک فیڈ بیک سسٹم، آن لائن شکایاتی ازالہ نظام تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔سیکرٹری ایڈمنسٹریٹو، ریفارمز ، اِنسپکشنز اینڈ ٹریننگز امیت شرمانے این آئی ٹی سری نگر کے طلباء سے ممبئی کے نرسی مونجی مینجمنٹ اِنسٹی چیوٹ کے طلباء کے پہلے سے نمائش دینے کے اِس اقدام کا خیر مقدم کیاجو یہاں مطالعاتی دورے پر ہیں اورن ان سب کو اس دوران صنعتی بات چیت کا براہ راست موقعہ مل رہا ہے ۔اُنہوں نے جاری بین الاقوامی کانفرنس اِختتام کرنے سے پہلے این آئی ٹی سری نگر میں انٹگریٹیڈ ڈگر ی کورس کے دوران تکنیکی پلس مینجمنٹ کے علم کے بہترین امتزاج کے بعد سٹارٹ اَپس کے لئے جانے اور نوجوان کاروباری بننے کے لئے طلباء کو نیک خواہشات پیش کیں۔










