بجلی کی بڑھتی ضرورت کو پوار کنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے:لیفٹیننٹ گورنر

جموں وکشمیر میں تعلیمی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن

محکمہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ 11,832 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

جموں//جموں وکشمیر حکومت نے نظام میں معیار ، مساوات ، رَسائی اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لئے تعلیمی شعبے میں بڑی تبدیلیاں متعارف کی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مختلف نئے منصوبوں اور کاموں کو شروع کرنے کے علاوہ موجودہ نصاب میں قابل ذکر بہتری کے تصور کرنے والی تمام سکیموں اور منصوبوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کر کے اب تک اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ حال ہی میں اعلان کردہ بجٹ برائے2022-23ء میں محکمہ تعلیم کے لئے سب سے زیادہ 11,832 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ جموں و کشمیر کے بچوں کی خاطر معیاری تعلیم کے لئے حکومتوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مِڈ ڈے میل (ایم ڈی ایم) سکیم
مِڈ ڈے میل سکیم ایک سکولی کھانے کا پروگرام ہے جو ملک بھر میںسکول جانے کی عمر کے بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئے بجٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ طالب علموں کی غذائی صحت کو بہتر بنانے کی خاطر ایم ڈی ایم سکیم کے تحت ابتدائی سطح (اوّل تا آٹھویں) کے تقریباً 8.30 لاکھ طلباء کو صرف مقوی چاول فراہم کئے جائیں۔ سی بی ایس ای سے تیار کردہ سافٹ ویئر ایپلی کیشن کو ایم ڈی ایم کی عملانے کی نگرانی کے لئے اِستعمال کیا جانا ہے۔اَکشے پاترا فاؤنڈیشن جو ملک میں اپنے سکول لنچ پروگرام کو کامیابی کے ساتھ عملا رہی ہے، جموں اور سانبہ اضلاع کے شہری علاقوں میں واقع سکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء کو پائلٹ بنیادوں پر گرم پکا ہوا کھانا پیش کرنے میں شامل ہونا ہے۔ اکشے پاترا میں، مینو کو علاقائی پلیٹ اور ذائقوں سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور نافذ کیا گیا ہے۔ مینو میں تنوع موسمی سبزیوں اور مقامی طور پر دستیاب اجزأ کی وسیع اقسام کے استعمال سے حاصل کیا جاتا ہے۔
کیندرگارٹنز کا قیام
جموں و کشمیر میں قومی تعلیمی پالیسی کی عمل آوری کے ساتھ ہی تمام سرکاری سکولوں میں نئے کیندر گارٹنز وجود میں آئیں گے۔ سال 2022-23ء کے نئے بجٹ کے تحت یہ فیصلہ لیاگیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں داخلے میں اِضافہ، ابتدائی چائلڈ کیئر کی تعلیم فراہم کرنے اور بنیادی خواندگی کو بڑھانے کے لئے 500 کیندرگارٹنز قائم کئے جائیں گے۔
سمارٹ اورورچیول کلاس رومز
طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ہائیر سیکنڈری سکولوں میں 518 سمارٹ اورورچیول کلاس رومز قائم کئے جائیں گے۔ اِس کے علاوہ 200 ووکیشنل لیبارٹریوں کو قائم کی جائیں گی اور 40 ایسے سکول جو ووکیشنل لیبز ہوں گے، پیشہ ورانہ یاہنر کی تربیت فراہم کرنے کے لئے مرکز کے طور پر کام کریں گے۔
کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ
بجٹ2022-23ء کے تحت کھیل معیاری تعلیم کا ناگزیر حصہ ہیں، 100سکولوں (فی ضلع میں 5 سکول) میں کھیلوں کابنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔
طالبات کیلئے رہائشی ہوسٹل سہولیات اور قبائلی طلبہ کی تعلیم
لڑکیوں کے بچوں کی تعلیم چھوڑنے کی شرح سے نمٹنے کے لئے لڑکیوں کی خاطر رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے اور تعلیم میں مطلوبہ صنفی برابری لانے کے لئے 37 گرلز ہوسٹل عمارتیں اور 12 کے جی بی وِی (کستوربا گاندھی بالیکا وِدھیالی) کی عمارتیں مکمل کی جائیں گی۔شمولیتی تعلیم کے عزم کو پورا کرتے ہوئے راجوری اور شوپیاں اضلاع میں دو رہائشی سکولوں کی تعمیر کا کام قبائلی طلبا ء کے لئے شروع کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ 8,000 ہونہار قبائلی طلباء کو ٹیبلٹ دئیے جائیں گے۔
تلاش( ٹی اے ایل اے ایس ایچ) ایپ
تلاش سکیم کے تحت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنچایتوں میں شمولیت اختیار کرے گا اور سکول سے باہر تمام بچوں کو داخل کرے گا اور جموں و کشمیر میں طلباء کے عالمگیر اندراج کو یقینی بنائے گا۔ یونیسیف کے ذریعہ تیار کردہ تلاش ایپ کا استعمال کرتے ہوئے سکول سے باہر بچوں کا سروے کیا جائے گا اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
اعلیٰ تعلیم
محکمہ اعلیٰ تعلیم میں 7 کالجوں کی عمارتیں2022-23ء میں مکمل کی جانی ہیں۔سال2022-23ء کے دوران ٹاٹا ٹیکنالوجیوں کے تعاون سے جموں اور سری نگر میں انونشن،انوویشن، انکیوبیشن اینڈ ٹریننگ (سی آئی آئی آئی ٹی) کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ طلباء کی مہارت کی نشوونما کی جاسکے۔ 59کالجوں کی این اے اے سی ایکریڈیشن مکمل کی جائے گی اور جموں و کشمیر کے اندر تمام کالجوں میں اِی۔ گورننس سسٹم تیار کیا جائے گا۔ طلباء اور فیکلٹی کو اعلیٰ تحقیق اور اختراع کے مواقع فراہم کرنے کے لئے دو عدد اعلیٰ سطحی تحقیقی ادارے قائم کئے جائیں گے اورجموںوکشمیر یوٹی کے نئے بجٹ میں تقریباً 20,000 اَنڈر گریجویٹ طلباء کو ہنر بڑھانے کی تربیت دینے کی تجویز ہے۔تعلیمی اِصلاحات کی عمل آوری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تعلیم کا نیا بجٹ ایک نئے اور خوشحال جموں و کشمیر کے احساس کو تحریک دینے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔