Weather

جموں وکشمیر میں اگلے5سے10دنوں تک موسم خشک

سری نگر//محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز دوپہر کے آخر میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اگلے 5 دنوں تک’موسم گرم اور خشک‘رہنے کی پیش گوئی کی ۔اس دوران پوری کشمیروادی کیساتھ ساتھ جموں صوبے میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے جمعہ کوبتایاکہ ’’آج، جموں و کشمیر میں زیادہ تر گرم اور خشک موسم کا امکان ہے‘‘ جبکہ اگلے 5 دنوں تک یہی موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔تاہم، انہوں نے کہاکہ جمعہ کودوپہر کے آخر میں کہیں کہیں پرمختصروقت کیلئے بارش ہونے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی کہاکہ اگلے10 دنوں تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے کہاکہ سری نگر میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ رواں موسمی سیزن میں معمول سے0.5ڈگری سینٹی گریڈزیادہ تھا۔انہوںنے بتایاکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے0.8ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ پہلگام میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجوکہ معمول سے 0.1ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔کوکرناگ میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے0.1نیچے تھا۔محکمہ موسمیات نے مزیدکہاکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ سیزن کے اس وقت کے دوران دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کیلئے درجہ حرارت5.2 معمول کی بات ہے۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں درجہ حرارت معمول سے1.2نیچے تھا۔اُدھر شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے0.5ڈگری سینٹی گریڈزیادہ تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ صوبہ جموںمیں گرمی کی لہرجاری ہے ۔انہوںنے بتایاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات جموں شہرمیں درجہ حرارت21.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔