جموں//جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اَتھارٹی (جے کے آر اِی آر اے) نے اَپنا آفیشل پورٹل لانچ کیا جو جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ریگولیشن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹرجموںوکشمیر نے یہ پورٹل rera.jk.gov.in تیار کیا ہے ۔اِس کا مقصد رئیل اسٹیٹ اِنڈسٹری میں شفافیت ، جوابدہی اور کارکردگی کو فروغ دینا ، گھر خریدنے والوں کے مفادات کا تحفظ کرنا اور ڈویلپروں ، پروموٹروںاور رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کے مابین منصفانہ کاروباری طریقوں کو یقینی بنانا ہے۔جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 2016 کے مطابق 500 مربع میٹر سے زیادہ کے علاقے یا 8 سے زیادہ یونٹوں پر مشتمل تمام غیر مجاز کالونیوں کو جے کے آر اِی آر اے کے ساتھ رجسٹر کرنا ضروری ہے۔ تعمیل میں ناکامی کے نتیجے میں پروموٹروں اور بلڈروں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں منصوبے کی تخمینہ لاگت کا 10فیصد تک کا مالی جُرمانہ بھی شامل ہے۔ اگر کوئی پروموٹر اَتھارٹی کی ہدایات پر عمل نہیں کرتا ہے اور ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے تو اسے تین برس تک کی قید یا جُرمانے کی سزا دی جائے گی جو رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت کا مزید دس فیصد تک ہوسکتا ہے۔مزید برآں، رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کو جے کے آر اِی آر اے کے ساتھ رجسٹر کرنا لازمی ہے۔ عدم تعمیل کے نتیجے میں یومیہ 10,000 روپے کا جرمانہ ہوگاجو مجموعی طور پر پروجیکٹ کی لاگت کا 5 فیصد تک بڑھ جائے گا۔چیئرپرسن نے مزید کہا کہ ہم تمام شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پلیٹ فارم کا اِستعمال کریں اور جموں و کشمیر میں ایک شفاف اور ریگولیٹیڈ رئیل اسٹیٹ ایکو سسٹم میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اَتھارٹی کا آفیشل پورٹل اَب پروموٹروں اور بلڈروں کی رجسٹریشن کے لئے لائیو ہے۔یہ پورٹل آن لائن رجسٹریشن، شکایات اور اِستفسارات کی سہولیت فراہم کرے گا جس سے صارف کے تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔










