جموں//جموں وکشمیر اِنتظامیہ سٹارٹ اَپس کی حوصلہ اَفزائی اور اِختراعی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہی ہے جس سے جموںوکشمیر یوٹی کے معاشی گراف کو بلند کرنے اور روزگار کے وافر مواقع پیدا کئے جارہے ہیں۔جموںوکشمیر حکومت اِ س کام کو پور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان اہم شعبوں میں سٹارٹ اَپس کو بھرپور طریقے سے فروغ دے کر فوڈ پروسسنگ ، زراعت ، قابل تجدید توانائی ، ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی یو ایس ٹی ) میں نیشنل اکیڈمیا۔ اِنڈسٹریل کنکلیو سے خطاب کرنے کے دوران کہا کہ ایک مضبوط تعلیمی۔ صنعتی تعاون نجی اور سرکاری شعبے میں ایک معنی خیز تبدیلی لائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اِختراعیت کو فروغ دینے، آئی اِی سی کے نئے ماڈل پر کام کرنے ، متعلقہ ٹیکنالوجی کو اِختراع اور تجارتی بنانے اور مستقبل کی دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئے علم کی تعمیر کرنے کا موقعہ فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سٹارٹ اَپس کو اِقتصادی ترقی کی طرف گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انمول خیالات اور حل کرنے کے لئے انکیو بشن اور سیڈ فنڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ ہمارا مقصد جموںوکشمیر میں اختراعات او رسٹارٹ اَپس کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے اور صنعتی ۔ تعلیمی اِداروں کے درمیان ہم آہنگی ، نوجوان اِختراع کاروں کی حوصلہ اَفزائی اور انہیں بااِختیار بنائے گی اور سٹارٹ اَپس میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔‘‘جموں سے تعلق رکھنے والی دیو یا گنڈوترا قومی سطح پر ایک کاروبار شخصیت کے طورپرکامیابی سے اَپنا کیرئیر بنارہی ہیں۔اس نے چھوٹی عمر میں سکوپ بیٹس پرائیویٹ لمٹیڈ اور سول بیٹس سٹوڈیو ایل ایل پی کی بنیا درکھی۔Money Control.comنے انہیں بچوں کے دِن کے موقعہ پر نوجوان ہندوستانی سی اِی او کے تحت دکھایا۔انہیں کرپٹو ( انوینٹ فائل وینچر ز پرائیویٹ لمٹیڈ) میں ایکویٹی شیئر کے حامل میڈیا ایڈ وائزری بورڈ کی ممبر کے طور پر بھی مقرر کیا گیا ہے۔دیو یا گنڈوترا نے کہا کہ وہ فی الحال 12 سٹارٹ اَپ پروجیکٹس پر کا م کر رہی ہیں جن میں اِی ڈی ٹیک سٹارٹ اَپ اور چند پلگ ان ٹولز شامل ہیں۔جموںوکشمیر میں اَب سٹارٹ اَپ اِنقلاب شروع ہوچکا ہے ۔اروما مشن کے تحت شروع ہونے والے سٹارٹ اَپس کے تحت بہترین شروعاتی پوائنٹس ہیں جس نے بھارت میں گھریلو نام پیدا کئے جیسے کہ بھارت میں اروما مشن کے برانڈ ایمبسڈ ر بھارت بھوشن جنہوں نے نہ صرف اَپنی آمدنی کو دوگنا بلکہ چند برسوں میں چار گنا بڑھایا ہے۔جموںوکشمیریوٹی میں سٹارٹ اَپس ایکو سسٹم جموںو کشمیر کے نوجوانوں کو نوکری کی تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کو ملازمت فراہم کرنے والا بنا رہا ہے ۔ حکومت کی طرف سے اِنڈسٹری انوویشن کلسٹروں کی تشکیل نوجوانوں کو اَپنی تقدیر خود منتخب کرنے اور نوجوان نسل کے لئے رول ماڈل بننے کی ترغیب دے رہی ہے۔سینٹر فار انوویشن اینڈ اِکنامک ڈیولپمنٹ ( سی آئی اِی ڈی ) نوجوان اِختراع کاروں کو اَپنے ابتدائی خیالات کو حقیقت میں بدلنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حال ہی میں شمالی ہندوستان کے پہلے صنعتی بائیو ٹیک پارک ، گھٹی میں ایک بہت بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوٹیلٹی نئے آئیڈ یاز کے انکیوبشن کے مرکز کے طور پر کام کرے گی اور زرعی صنعت کاروں ، سٹارٹ اَپس کو سپورٹ کرنے نہ صر ف جموںوکشمیر اور لداخ بلکہ پنجاب ، ہر یانہ اور ہماچل پردیش کی قریبی ریاستوں سے بھی ترقی پسند کسان ، سائنس دان ، سکالر اور طلباکے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کٹھوعہ میں بائیو ٹیکنالوجی پارک میں ایک برس میں 25 سٹارٹ اَپس پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جو اس خطے میں اس کی عظیم شراکت میں شامل ہوگی۔سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کو فعال کرنے اور سٹارٹ اَپس کی بیداری ، آئوٹ ریچ اور سکائوٹنگ کے لئے Startupjk.comکو بھی لائیو بنایا گیا ہے۔سٹارٹ اَپ جے کے جموںوکشمیر میں سٹارٹ اَپ ایکو سسٹم کے تمام شراکت داروں کے لئے اَپنی نوعیت کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس میں سٹارٹ اَپ ، سرمایہ کار ، سرپرست، انکیو بیٹروں ، ایکسلریٹر ، خواہشمند کاروباری اَفراد ، خدمت فراہم کرنے والے اور سرکاری اِدارے شامل ہیں۔یہ نہ صرف ماحولیاتی نظام کے دیگر اراکین کے ساتھ جڑنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے بلکہ اہم وسائل تک رَسائی بھی فراہم کرتا ہے جیسے کہ اِس کے لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام ، متعلقہ حکومتی سکیموں کے بارے میں معلومات ، ذہن سازی اور مسائل پر بات کرنے کا ایک فورم ، خبروں اور بلاگز وغیرہ سری نگر میں واقع ایک لاجسٹک ٹیک پلیٹ فارم ’ فاسٹ بیٹل‘ جس کا صدر دفتر سری نگر میں ہے۔ جسے شیخ سمیع اللہ اور عابد رشید نے قائم کیا تھا۔ حال ہی میں پری سیریز میں 100,000 ڈالر اِکٹھا کرنے والا پہلا کشمیر ی سٹارٹ اَپ بن گیا ہے ۔ ایک فنڈنگ رائونڈ جس کی قیادت اینجل سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے کی جس میں نیپرا سے اندیپ پٹیل، انٹرپرینیور شپ ایوین جلسٹ سوربھ متل ، وکرم سنگھوی ، روہت قمرا اور چند غیر مقیم کشمیر شامل تھے ۔ موجودہ سرمایہ کار تکیہ دیسائی اور انوج شرما نے بھی حصہ لیا۔فاسٹ بیٹل کے پورے کشمیر میں 70,000 صارفین ہیں جو کمپنی سے کھانے پینے کی اشیاء ، اَدویات ، کھلونے ، تجارتی سامان وغیرہ حاصل کرتے ہیں۔فروری 2022ء میں جموں وکشمیر پہلا یوٹی بن گیا جسے جے اینڈ کے سنگل وِنڈو پورٹل کے آغاز سے نیشنل سنگل وِنڈو سسٹم ( این ایس ڈبلیو ایس ) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ این ایس ڈبلیو ایس ایک وَن سٹاپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم جو سٹارٹ اَپس ، کمپنیوں او رسرمایہ کاروں کو ہندوستان میں کاروبار شروع کرنے کے لئے درکار مختلف پری آپریشن منظوریوں کے لئے درخواست دینے کی اِجازت دیتاہے ۔یہ کاروبار رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتا ہے جس سے استفادہ کنندگان کو سرکاری دفاتر میں دوڑ دھوپ کے بغیر آن لائن اہم منظوری حاصل کرنے کی اِجازت ملتی ہے۔جبران گلزار کے ذریعہ قائم کردہ ایک اور سٹارٹ اَپ ’’ گیٹو‘‘ میں 1450 سٹارٹ اَپ شامل ہیں جو پورے کشمیر میں گھرانوں تک گروسری اور دیگر اشیاء پہنچاتے ہیں اور اسے جموںوکشمیر کا سب سے بڑا سٹارٹ اَپ بناتا ہے۔حال ہی میں جے کے ٹی پی او نے آل اِنڈیا کونسل فار روبوٹکس اینڈ آٹومیشن ( اے آئی سی آر اے ) کے ذریعے ہوٹل لی میریڈئین میں منعقدہ اِنڈیا فرسٹ سٹارٹ اَپ اینڈ کنکلیو 2022میں جے اینڈ کے سے 15سٹارٹ اَپس کو سپانسر کیا ۔جے کے ٹی پی او جموںوکشمیر حکومت ہے جو حکومت جموںوکشمیر ، اِنڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او ) اور ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس ( اِی پی سی ایچ ) کے مشترکہ منصوبے کے طورپر شامل ہے ۔ سٹارٹ اَپس میں ایسپا لرن پرائیویٹ لمٹیڈ اور ایسپا فی پرائیویٹ لمیٹڈشامل تھے ۔اِی ایس پی اے گروپ آف کمپنیز کے اِس ایونٹ میں تین منفرد سٹارٹ اَپ تھے جن میں اِی ایس پی اے لرن پرائیویٹ لمٹیڈ ، اِی ایس پی اے ایف اِی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور اِی ایس پی اے لائنز پرائیویٹ لمٹیڈ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے رِیاسی میں ’ نشہ مُکت جموںوکشمیر مہم‘ کی قیادت کی
متعدداراکین اسمبلی اور وفود نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی
آسٹریلین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات
وزیر جاوید رانا نے ڈوڈہ میں ایک کنونشن کی صدارت کی
آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نچلی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود اور کمیونٹی کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔سکینہ اِیتو
زُبیر احمد نے بانڈی پورہ میں این ایم بی اے کی عمل آوری کا جائزہ لیا
رانا نے ڈوڈہ میں گجر اور بکروال ہوسٹلز کا جائیزہ لیا
ستیش شرما نے سرینگر میں مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کی
آن لائن گیمنگ کے نئے اصول یکم مئی سے ہوں گے نافذ، حکومت نے قانون کو دی منظوری
خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کو چیلنج، مہیلا کانگریس کا 10لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا اعلان










