جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز اور جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے باہمی اشتراک سے

ترقی پسند شاعر عبدالاحد آزاد کو 77ویں برسی پر بڈگام اور بنڈہ پورہ میں شاندار ادبی تقاریب کا کیا انعقاد

سرینگر / /ترقی پسند شاعر عبدالاحد آزاد کے 77ویں برسی پر ضلع بڈگام کے گورنمنٹ مڈل اسکول خانپورہ بڈگام میں جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے باہمی اشتراک سے جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے ادبی تقریب کا کیا انعقاد۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حاجی علی محمد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کی سعادت غلام حسین شبنم نے حاصل کی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر عبدالرحمن سکندر نے کی جبکہ زونل ایجوکیشن آفسر معراج، الدین شاہ مہمان خصوصی ،مرکزی اوقاف کمیٹی کے چیرمین اعجاز احمد خان مہمان ذی وقار اور ہیڈمسٹرس محترمہ سعیدہ نسرین بحثیت میزبان ایوان صدارت میں تشریف فرما تھے۔ مجلس میں جن شخصیات نے آزاد صاحب کے ادبی کارناموں پر مقالات پیش کیے انکے نام اسطرح ہیں۔ عبدالرحمن سکندر، اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیر محی الدین، محمد اشرف، جاوید احمد ڈار، ڈاکٹر شبنم رفیق وغیرہ انکے علاوہ جن حضرات نے عبدالاحد آزاد کو خراج تحسین پیش کیا انکے اسماء￿ گرامی اسطرح ہیں۔ انیجینیرلطیف احمد میر، پیر محی الدین، نزیر احمد، غلام نبی، حاجی علی، غلام حسین شبنم، یاسین رومان، سعید مشکور، محمد ارسلان، طویبا جان، طاہر سلطان، یسر جان، عبدالرشید کاٹھواری، رضیا بشیر، محمد یوسف، واحد حسین ڈار، عبدالقیوم شیخ، گورمیت سنگھ، نریندر کمار، نریش کمار، تبسم آرا، فردوسا اختر، سریا مسعودی، اعجاز احمد مغلو، نثار احمد وانی، مظفرمحی الدین، سجاد حسین بٹ وغیرہ۔ مجلس کو چار چاند لگانے کیلیے معروف گلوکار سعید ظہور نے کلام آزاد سے سامعین کو محظوظ کیا۔ مجلسِ کی دوسری نشست میں زونل ایجوکیشن آفسر معراج، الدین شاہ اور اعجاز احمد خان کو سال 2025ء￿ کے عبدالاحد آزاد ایوارڈوں سے نوازا گیا انکے علاوہ، مرکز کی طرف سے قریباً 15بچوں کو سندی سرٹیفیکیٹوں ، میڈلوں سے نوازا گیا۔ صف سامعین میں بیٹھے سبھی بچوں کو آزاد صاحب کی یاد میں مرکز کی جانب سے ایک ایک قلم پیش کیا گیا جس کی سرہانہ مجلس کے آخر پر زونل ایجوکیشن، آفسر معراج، الدین شاہ صاحب نے کیا۔ شاہ صاحب نے مزید جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کی سیکرٹری ہرویندرکور جے کیایایس اور ایڈشنل سیکرٹری عدیل سلیم جیکیایایس کا شکریہ، ادا کیا ساتھ میں زونل ایجوکیشن آفسر نے مرکز کے سبھی اراکین کا شکریہ کیا۔ مجلس کی نظامت اکیڈمی کے طرف سے ڈاکٹر شبنم رفیق نے کی اور باقی لوازمات طاہر سلطان نے انجام دی۔ اسی سلسلے کی دوسری مجلس جموں وکشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے اشتراک سے کویل مقام بانڈے پورہ کے پی ایم شری ہایر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل ڈاکٹر شوکت شان کی زیر صدارت منعقد ہوی۔ مجلس میں جن اساتذہ صاحبان اور اسکالروں نے عبدالاحد آزاد کو خراج تحسین پیش کیا انکے اسماء گرامی اسطرح ہیں۔ بدرالدین، سجاد احمد، جناب محمد شفیع تانترے، محمد صدیق، فاروق احمد، غلام حسین، رفیق احمد، اشفاق احمد، ارشاد احمد، احسان احمد وغیرہ۔ انکے علاوہ قریباً دس بچوں نے آزاد صاحب کو خراج تحسین پیش کیا جن کو مجلس کے آخر میں سندی سرٹیفیکیٹوں سے نوازا گیا۔ مرکز کے جانب سے مرکز کے صدر عبدالرحمن سکندر نے اکیڈمی کے زعماء گورنمنٹ مڈل اسکول خانپورہ کے سبھی اسٹاف ممبر وں اور ہایر سیکنڈری کویل مقام بانڈے پورہ کے اسٹاف ممبروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد