جموں وکشمیر اسمبلی نے اختصاصی بل اور جی ایس ٹی ترمیمی بل منظور کیا

جموں وکشمیر اسمبلی نے اختصاصی بل اور جی ایس ٹی ترمیمی بل منظور کیا

جموں//جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے دو تخصیصی بل منظور کئے جن میں مالی برس 2024-25ء اور 2025-26 ء کے لئے یونین ٹیریٹری کے مجتمعہ فنڈ(کنسولیڈ یٹیڈ فنڈ) سے فنڈز نکالنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہیں، نے مالی برس 2024-25 ء کے لئے اپروپری ایشن بل(2025 کا ایل اے بل نمبر 2)اور مالی برس 2025-26 ء کے لئے اپروپری ایشن بل (2025 کا ایل اے بل نمبر 3) دونوں بِل پیش کئے۔بِلوں کو پیش کئے جانے کے بعد صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کیا گیا ۔ مزید برآں، اسمبلی نے جموں و کشمیر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 (2025 کا ایل اے بل نمبر 1) صوتی ووٹ کے ذریعے منظور کیا۔ وزیر اعلیٰ عبداللہ کی جانب سے پیش کئے گئے اس بل کا مقصد یونین ٹریٹری کے جی ایس ٹی ایکٹ کو سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017 میں کی گئی حالیہ ترامیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔