اِی پی آر کی عمل آوری‘‘ پر ورکشاپ کا اِنعقاد
جموں// جموں وکشمیرپولیوشن کنٹرول کمیٹی نے کنونشن سینٹر جموں میں ’’ اِی۔ ویسٹ ( مینجمنٹ ) رولز 2022کے تحت اِی پی آر کی عمل آوری اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ( دوسری ترمیم) رولز 2022 ‘‘ پر ایک اِنٹرایکٹیو ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ کا مقصد متعلقہ شراکت داروں اور اِی پی آر رولز کے مختلف پہلوئوں پر عمل در آمد کرنے والے محکموں کے ساتھ اِستفساری گفتگوکرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرپرسن جموںوکشمیر پولیوشن کنٹرول کمیٹی ڈاکٹر نیلو گیرا مہمانِ ذی وَقار تھیں۔ورکشاپ کا آغاز معززین کی طرف سے نمائش کا دورہ کرنے سے ہواجسے مختلف آرگنائزیشنوں نے جیسے شالیمار تھرموفارمنگ پرائیویٹ لمٹیڈسانبہ ، اِنڈین پولیوشن کنٹرول ایسو سی ایشن ، لائف سائیکل مینجمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ ، سہا س زیروویسٹ ، سیلف ہیلف گروپ ( این آر ایل ایم بلاک دھنسال ، ہمالیہ ہماچل پردیش اور وِی آر جی گروپس گنگیال دِکھا یا ہے۔سنجیوورما نے اِس قسم کی تقریبات کے اِنعقاد کے لئے جموںوکشمیر پولیوشن کنٹرول کمیٹی ( جے کے پی سی سی )کی کوششوں کی تعریف کی اوراُنہوں نے شراکت داروں بشمول ضلع اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِی۔ ویسٹ اور پلاسٹک ویسٹ رولز کے تحت وضع کردہ متعلقہ دفعات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے پلاسٹک اور اِی ۔ ویسٹ آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو غیر متوقع تباہی سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا جس کی وجہ ماحول میں زہریلی گیسوں کے غیر سائنسی ڈمپنگ اور اِس کو ٹھکانے لگانے سے چھوڑنا ہے۔ڈاکٹر نیلو گیرا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اربن لوکل باڈیز جیسے شراکت دارمحکموں سے عوامی بیداری کے لئے جمع کرنے کے مقامات کو عام کرنے، اِس طرح کے ویسٹ کو الگ اور محفوظ طریقے سے جمع کرنے کی سہولیت کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت کی نشاندہی کی۔اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی سے بھی درخواست کی کہ وہ پنچایت کی سطح پر اَصولوں کی عمل آوری کو یقینی بنائے کیوں کہ دیہی علاقوں کی بھی شناخت اَب دونوں قسم کے کچرے کی پیداوار کے لئے یکساں طورپر جوابدہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ریجنل دائریکٹر جے کے پی سی سی ست پال نے اِنٹرایکٹیو ورکشاپ کے مقصد کے بارے میں بتایا۔ممبر سیکرٹری جے کے پی سی سی رمیش کمار نے مجمع کو بتایا کہ نئے اِی۔ویسٹ اور پلاسٹک ویسٹ رولز کے مطابق متعلقہ پروڈیو سر ز اور رِی سائیکلرز کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے اور اِس سلسلے میں ان سے طے شدہ قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔دورانِ ورکشاپ ڈائریکٹر اور سی او او شوباراگھون سانے زیرو ویسٹ نے اِی۔ ویسٹ ( مینجمنٹ ) رولز ،2022 کے مطابق اِی پی آر کے نفاذ کے لئے پروڈیوسر کی ذمہ داری اور شریک بانی ابھیشیک آگشے ،لائف سائیکل مینجمنٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اِی۔ ویسٹ رولز کے تھت رِی سائیکلرز کی ذمہ داری پر پرزنٹیشن دی۔ اِنڈین پولیوشن کنٹرول ایسو سی ایشن کے ڈائریکٹر آشیش جین نے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے لئے اِی پی آر پالیسیوں پر غور کیا۔اِس پروگرام میں محکمہ صنعت وحرفت کے اَفسرا اور اہلکار ، سینٹرل یونیورسٹی ، جموں یونیورسٹی ، سکاسٹ ایس ایم وی ڈی یو کے نوڈل اَفسران ، جموں میونسپل کارپوریشن اور سری نگر میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ نودل اَفسران ، محکمہ شہری لوکل باڈیز جموںوکشمیر کے سی اِی اوز، جموں چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری ، نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن ، جے کے پی سیسی کے ڈویژنل اَفسران اور سائنسدان ، نوڈل آفیسر اِی۔ویسٹ ، جے کے پی سی سی جموں کے علاوہ ڈی آئی ایس ایچ اے آرگنائزیشن اور گلوبل ہیومن رائٹس ٹرسٹ نے شرکت کی۔










