PMGSY

جموں وکشمیرمیںPMGSYکا تیسرا مرحلہ

سڑک اور پل کے شعبے کیلئے تقریباً 4062.87کروڑ روپے مختص

سری نگر// PMGSYکے تیسرے مرحلے کا کام 2023-24 کے دوران شروع کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق سڑک اور پل کے شعبے کیلئے، سال 2023-24 کے لئے سرمائے کے اخراجات کے تحت تقریباً 4062.87 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے بجٹ مختص سے98.99 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ سال 2023 کے آخر یا سال2024کے اوائل تک کشمیر کے ریل نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔جموں وکشمیرکیلئے پارلیمان میں منظور شدہ سالانہ بجٹ کے تحت میگا ہائی ویز اور ٹنل پروجیکٹس کی تعمیر کے ذریعے روڈ انفراسٹرکچر کا کام جاری ہے۔ ہائی وے کے متعدد منصوبے اس وقت زیر تکمیل ہیں۔ سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر کام اگلے2سے3 سالوں میں مکمل کیا جا رہا ہے جس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔اسکے ساتھ ہی سری نگر-سونامرگ روڈ پر 6.5 کلومیٹر زیڈ-موڑ ٹنل پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اسے رواں مالی سال کے دوران 2378 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔، جو سیاحوں کو موسم سرما میں بھی سونمرگ کے خوبصورت مقام پر جانے کا موقع فراہم کرے گا۔علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں پڑنے والے 6 لین دہلی-امرتسر کٹرا ایکسپریس وے کے ۵۳۱ کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ اس سے ویشنو دیوی کے مزار تک سفر کا وقت صرف6 گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔مزیدبرآں 14.15 کلومیٹر 2لین دو طرفہ زوجیلا ٹنل کی تعمیر 14.20 کلومیٹر متوازی فرار ٹنل کے ساتھ جاری ہے۔نیشنل ہائی وے144A کے اکھنور-پونچھ سیکشن پر 4سرنگوں (4.85 کلومیٹر) کی تعمیر جاری ہے۔ اکھنور-پونچھ روڈ (نیشنل ہائی وے144A) پر 35.38 کلومیٹر ڈبل لین کی تعمیر جاری ہے۔اسکے ساتھ ہی جموں اور سری نگر ہوائی اڈوں کی توسیع کا کام جاری ہے۔