جموں وکشمیرمیں این ایچ ایم ملازمین کی اُجرتوں میں 5فیصد سالانہ اِضافے کے ساتھ 15 فیصد سے بڑھاکر 17فیصد کردی گئی۔ سکینہ اِیتو

جموں وکشمیرمیں این ایچ ایم ملازمین کی اُجرتوں میں 5فیصد سالانہ اِضافے کے ساتھ 15 فیصد سے بڑھاکر 17فیصد کردی گئی۔ سکینہ اِیتو

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے ایوان کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں تمام نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) ملازمین کی اُجرت 2021-22 ء کے دوران 15 فیصدسے بڑھا کر 17 فیصدکر دی گئی ہے جس میں ہربرس 5فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔وزیر موصوفہ ایوان میں آج رُکن اسمبلی چودھری وکرم رندھاوا کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کو مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کی طرف سے مکمل طور پر فنڈ فراہم کیا جاتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا،’’جموں و کشمیر میں این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہوں میںایڈجسٹمنٹ بالخصوص دیگر ریاستوں کے ملازمین کے ساتھ اُجرتی فرق کو کم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔ لہٰذا، ایسے کسی بھی اَقدام کے لئے مرکزی وزارتِ سے پیشگی منظوری ضروری ہے تاکہ این ایچ ایم کے مقاصد اور بجٹ مختص کرنے کے اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘اُنہوں نے مزید بتایا کہ ماہرین ( سپیشلسٹس) کی تنخواہ 50,000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 85,000 روپے ماہانہ کر دی گئی۔میڈیکل آفیسر (ایم بی بی ایس) کی تنخواہ 30,000 روپے سے بڑھا کر 35,000 روپے کر دی گئی۔ اِس کے علاوہ 15,000 روپے کا خصوصی کارکردگی پر مبنی الاؤنس دیا جائے گا۔میڈیکل آفیسر (آیوش) کی اُجرت 25,000 روپے سے بڑھا کر 35,000 روپے ماہانہ کر دی گئی۔ڈینٹل سرجنوں کی اُجرت 23,000 روپے سے بڑھا کر 35,000 روپے ماہانہ کر دی گئی۔وزیر نے رنبیر سنگھ پٹھانیہ اور ڈاکٹر رمیشور سنگھ کے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت این ایچ ایم ملازمین کی مستقلی اور ان کی اُجرتوں میں مزید اضافے کا معاملہ مرکزی حکومت کے ساتھ اُٹھائے گی۔