سری نگر//پیرکوصبح سے دوپہرتک کچھ علاقوںمیں ہلکی بارش ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے آج اور کل میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری ہونے کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ساتھ ہی کہاکہ 2اور3مئی کوژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ظاہر کیا۔اس دوران سنیچر اوراتوارکوموسم بنیادی طور پرخشک رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیرکوعلی الصبح سری نگرسمیت کچھ علاقوںمیں بونداباندی اورہلکی بارش ہوئی ۔مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ کچھ مقامات پر دوپہرتک بونداباندی اورہلکی بارشوںکا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہاتاہم بعدازاں موسم میں بہتری آئی اوردھوپ چھائوںکا کھیل جاری رہنے کیساتھ پیرکی شام تک موسم خشک رہا۔اُدھر سنیچر اوراتوارکوموسم بنیادی طور پرخشک رہنے کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ اتوار اور پیرکی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 11.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ قاضی گنڈ میںشبانہ درجہ حرارت 7.8،پہلگام میں 4.7،کپوارہ میں8.7،کوکرناگ میں 7.7اور گلمرگ میں رات کاکم سے کم پارہ 4.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے پیرکو بعددوپہرسے موسمی صورتحال بہتر ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمیں آج(2مئی) اور کل(3مئی)کو میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ بالائی مقامات پر ہلکی برف باری ہونے کی پیش گوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ساتھ ہی کہاکہ 2اور3مئی کوژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ظاہر کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ 4 سے 7مئی کے درمیان شام کے وقت بکھرے ہوئے مقامات پرمختصروقت کیلئے گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمدنیمزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مئی کے پہلے ہفتے کے دوران موسم کے بے ترتیب رہنے کا امکان ہے۔










