سرینگر//جموں کے کناچک علاقے میں ڈورون کی مدد سے بارودی سرنگیں گرا ئے گئے ہیں جن کو پولیس نے ناکارہ بنا دیا ہے ۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے علاقے میںفورسز نے اپنا گشت تیز کر دیا ہے کشمیر نیوز سروس ایک پولیس افسر نے بتایا، “گزشتہ رات بی ایس ایف نے کناچک کے علاقے میں ڈرون کی سرگرمی کو نوٹس کیا اور ڈرون کی طرف کچھ گولیاں چلائیں۔ فوری طور پر پولیس پارٹی کو تعینات کیا گیا اور انہوں نے عام علاقے میں اینٹی ڈرون ایس او پی کی پیروی کی”۔اْنہوں نے کہا، “کانہ چک کے علاقے دیاران میں رات 11 بجے کے قریب، پولیس پارٹی نے ڈرون کی سرگرمی کا مشاہدہ کیا اور اس پر دوبارہ فائرنگ کی،ڈرون کے ساتھ منسلک پے لوڈ کو نیچے گرا لیا گیا، تاہم، ڈرون کو گرانے میں ناکام رہیـ”۔انہوں نے کہا، “پے لوڈ میں ٹفن باکس کے اندر تین مقناطیسی آئی ای ڈیز پیک کیے گئے تھے جن کے ساتھ ٹائمر 3 گھنٹے، 8 گھنٹے وغیرہ کے مختلف اوقات میں سیٹ کیا گیا تھا”۔انہوں نے مزید کہا، “آئی ای ڈی کو غیر فعال اور کنٹرول شدہ دھماکے کے ذریعے ناکارہ دیا گیا ہے”۔










