پولیس نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے کئی طلبہ کو کیا گرفتار
سرینگر//نماز کے وقت مسجدوںکے باہر ہنومان چالیسہ کا پڑھنے کا تنازعہ اب جموں بھی پہنچ گیا ہے ۔ یہاںجموں کے جی جی ایم سائنس کالج کے طلبہ نے نماز جمعہ کے موقعے پر کالج کے احاطے میں جے شری رام کے بھجن اور ہنومان چالیہ کا ورد کیا جس کی وجہ سے کالج میں ہنگامہ کے بعد پولیس نے کئی طلبہ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کے جی جی ایم سائنس کالج کے طلباء نے نماز جمعہ کے خلاف احتجاج کیا اور نماز کے دوران کالج کے احاطے میں جئے شری رام کے بھجن اور ہنومان چالیسہ کا ورد کیا۔ملک کی کئی ریاستوں میں جاری لاؤڈ اسپیکر کا تنازع اب جموں شہر میں بھی دستک دے چکا ہے۔ جمعہ کو جی جی ایم سائنس کالج کے طلباء نے نماز کے دوران کالج کے احاطے میں ہنومان چالیسہ پڑھی۔ کالج سے ملحقہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خطبہ کی آواز لاؤڈ سپیکر کے ذریعے کالج کیمپس تک پہنچتی ہے۔ اس کی مخالفت میں طلباء نے جمعہ کو کالج میں ہنومان چالیسہ کا ورد کیا۔ جب مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی، طلباء نے جئے گھوش اور جئے شری رام کی ہنومان چالیسہ پڑھنا شروع کر دی۔نماز کے وقت لائوڈ سپیکروں پر ہنومان چالیسہ پڑھنے کی وجہ سے وہاں ہنگامہ برپا ہوا جس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کئی طلبہ کوگرفتار کرلیا جو نما ز کے وقت ہنومان چالیسہ پڑھتے تھے جن کو بعد میں رہا کیا گیا ۔










