راجیو رنجن نے مشن یووا کے زیادہ سے زیادہ اثر کو بڑھانے میں ایس بی ڈِی یوز اور بی ایچ یوز کے اہم رول پر زو ردیا
جموں//محکمہ محنت و روزگار نے جموں کے اُدھیوگ بھون میں چھوٹے کاروباری ترقیاتی یونٹوں ( ایس بی ڈِی یو) اور بزنس ہیلپ ڈیسک یونٹوں (بی ایچ یو) کے لئے تین روزہ تکنیکی تربیتی پروگرام کامیابی سے اِختتام پذیر ہوا۔اِس پروگرام کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری محنت و روزگار شری راجیو رنجن تھے۔اُنہوں نے اَپنے کلیدی خطاب میںچھوٹے کاروباری ترقیاتی یونٹوں ( ایس بی ڈِی یو) اور بزنس ہیلپ ڈیسک یونٹوں (بی ایچ یو) کے اہم رول پر روشنی ڈالی جو اَنٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے میں اَدا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے شرکأ کو مثبت سوچ اَپنانے کی ترغیب دی تاکہ مشن یووا کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔کاروباری ترقیاتی یونٹس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کی گئی اِس تربیت میں حکومت کے کاروباری فروغ کے مشن سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اِس پروگرام میں کل 266 شرکأ نے شرکت کی جو ضلعی اور سب ڈویژن سطح کے چھوٹے کاروباری ترقیاتی یونٹوں ( ایس بی ڈِی یو) اور بزنس ہیلپ ڈیسک یونٹوں (بی ایچ یو) سے تعلق رکھتے تھے۔ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اور مشن یووا کے مشن ڈائریکٹر شہزاد عالم نے اَپنے اِختتامی خطاب میں اِس اقدام کو حکومت کے مقاصد کے مطابق چلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ بیس لائن سروے رِپورٹ اور منظور شدہ پروجیکٹ یووا تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ (ڈِی آر پی کا مکمل جائزہ لیں تاکہ پروگرام کی مؤثر عمل آوری میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھ سکیں۔آفیسر اِن سپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈِی)برائے مشن یوتھ ویووا ڈاکٹر مرتضیٰ راشد نے پروگرام کا ایک جامع جائزہ پیش کیا اور اس کے چار بنیادی ستونوںبشمول ایکو سسٹم کی تشکیل، سرمایہ، صلاحیت سازی اور رابطہ کاری پر روشنی ڈالی۔’مشن یووا ‘جموںوکشمیر حکومت کا ایک اہم اَقدام ہے جس کا مقصد 137,000 کاروباری یونٹوں کو قائم کرنا ہے جس سے 4,25,000 اَفراد کو روزگار کے مواقع ملنے کی توقع ہے۔ اِس پروگرام کا مقصد جموں و کشمیر کو ایک متحرک کاروباری مرکز کے طور پر قائم کرنا، کاروباری رجحان کو فروغ دینا اور خطے کی اندرونی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔تربیتی پروگرام میں سیشن کے لحاظ سے پرزنٹیشنوں اور ہینڈ آن ٹریننگ کی ایک وسیع رینج پیش کی گئی جس میں مشن یووا سکیم کا تفصیلی جائزہ: شرکأکو سکیم کے مقاصد، فوائد اور عمل درآمد کی حکمت عملی جامع بیداری فراہم کی گئی۔
یووا پورٹل اور ایپ گائیڈنس: ماہرین نے یووا پورٹل اور ایپ کے مؤثر استعمال پر عملی تربیت دی تاکہ شرکأ ان اہم ٹولز کو بخوبی اِستعمال کر سکیں۔
تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کی تیاری: شرکأ نے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کی مہارت حاصل کی، جو مشن یووا اقدام کا ایک اہم عنصر ہے۔
کریڈٹ سہولیٹ:کریڈٹ تک رسائی پر توجہ مرکوز کرنے والے سیشن، شرکأ کو ان کے کاروباری منصوبوں کے لئے فنڈنگ حاصل کرنے میں شامل عمل کو سمجھنے کے قابل بناتے ہیں، شامل ہیں۔
تربیتی سیشن کی قیادت نامور اداروں کے ماہرین نے کی جن میں نبارڈ ، جموںوکشمیر بینک، سکل ڈیولپمنٹ ، او ایس ڈی اور جی ڈِی آئی پارٹنرز شامل تھے ۔اِن ماہرین نے شرکأ کو بہترین معلومات فراہم کیں۔
شرکأنے پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا، مختلف پہلوؤں پر وضاحت طلب کی اور تربیت کے مواد اور ترسیل کے بارے میں مثبت آرأ فراہم کی۔یہ تربیت ای بی ڈِی یو اور بی ایچ یو ممبران کو وہ ضروری مہارتیں اور علم فراہم کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی جو مشن یووا کے مؤثر عمل آوری کے لئے اہم ہیں۔ اِس کا مقصد آنے والے برسوںمیں جموں و کشمیر میں اِنٹرپرینیور شپ بڑھانا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔










