سری نگر//پولیس نے ہفتہ کی رات جموں شہر میں ایک اور سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا اور اس سلسلے میں2کشمیریوں سمیت چار افراد کو گرفتار کیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر ،کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں کے نو آباد علاقے کی رہنے والی رینو گپتا کے گھر پر سیکس ریکیٹ چلانے کی اطلاعات کے بعد جموں کشمیر پولیس کی ٹیم نے ایک خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا۔جموں کے نو آباد میں بھوانی نگر میں ایک مقامی خاتون کے گھر پر چھاپے کے دوران دو کشمیری مردوں کو دو خواتین کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔پولیس نے کہا کہ چاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔قبل ازیں گرفتارافرادنے گھر کا گیٹ نہیں کھولا جس پر پولیس اہلکار گھر میں گھسنے پر مجبور ہوئے اور چاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔اہلکار نے دونوں کی شناخت لیاقت علی اور محمد شریف کے طور پر کی ہے، دونوں اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ نواب آباد میں زیر نمبر 88/2023 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اپریل میں جیول چوک جموں کے قریب ایک ہوٹل سے چلائے جانے والے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا تھا اور پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ وادی میں بھی سال رواں کے دوران کئی مقامات پر اس طرح کے چند افراد کے کالے کرتوت کا پردہ فاش کیا گیا ۔










