electric-buses

جموں اور سری نگر میں جلد ہی 200الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری

سری نگر//جموں وکشمیر کی حکومت مرکزی علاقے کے دونوں دارالحکومتوں میں ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم سمیت جدید ترین سہولیات سے لیس 200 الیکٹرک بسوں کی سروس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔یہ بسیں تمام جدید سہولیات سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست ہوں گے۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ جموں اور سری نگر میںفلحال 100ماحول دوست بسیں متعارف کرانے کے اقدام کا مقصد فضائی اور صوتی آلودگی اور فوسل فیول پر انحصار کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ بسیں مرکزی اسکیم فاسٹر ایڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف ہائبرڈ اینڈ ای وی (FAME II) کے دوسرے مرحلے کے تحت خریدی جائیں گی، اور خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا۔الیکٹرک بس سروس مسافروں کو عوامی نقل و حمل کے نظام کی طرف منتقل ہونے کی ترغیب دے گی،” اہلکار نے مزید کہا کہ ہائی ٹیک بسوں کے متعارف ہونے سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ نقل و حمل کے آپریشنل نیٹ ورک میں زیادہ قابل عمل اور منافع بخش راستے شامل کیے جائیں گے۔یہ بسیں ریئل ٹائم پیسنجر انفارمیشن سسٹم (پی آئی ایس)، ایمرجنسی کے لیے گھبراہٹ کے بٹن، خودکار بس وہیکل لوکیشن سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، پبلک ایڈریس سسٹم، اسٹاپ ریکویسٹ بٹن اور مختلف ذرائع سے کرایوں کی آن لائن وصولی جیسی جدید خصوصیات سے لیس ہوں گی۔”بسوں کا انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) اور سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) کے ساتھ بیک وقت منسلک ہوگا۔”