سرینگر//جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کے والد اتوار کی صبح سری نگر کے سکمز صورہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اس دوران جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات کے الطاف بخاری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔اس دوران سید الطاف احمد بخاری نے بتایا رسم چہارم ،تعزیت پرسی بھی یہاں ہی لڈورہ میں ہی انجام دیا جائے گا۔خاندانی ذرائع نے یہاں بتایا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کے والد سید محمد اقبال بخاری سکمز، صورہ میں مختصر علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کا نماز جنازہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے لڈورہ علاقے میں نماز عصر کے بعد ادا کیا گیا ہے جس میںعام لوگوں ،تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔الطاف احمد بخاری نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ رسم چہارم ،تعزیت پرسی بھی یہاں ہی لڈورہ میں ہی انجام دیا جائے گاجہاں وہ دستیاب رہیں گے۔ادھر جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اپنی ایک ٹویٹ میں پورے خاندان کے خاص کر الطاف بکاری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میں الطاف احمد بکاری کو ان کے والد سید محمد اقبال بخاری کی موت پر ان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اوردعا کرتا ہوں کہ سوگوار کنبے کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔دریں اثناء کے این ایس کے ایڈیٹر انچیف اور پوری ٹیم نے الطاف بخاری کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔ ادھر سماجی کارکن و اپنی پارٹی لیڈرمحمد امین شاہ ،ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ و اپنی پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترال نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں الطاف بخاری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔










