حکومت جموںوکشمیر کا ’ہوم سٹے ‘ تصور سے دیہی سیاحوں کے دیہاتوں میں سیاحوں کی آمد کو راغب کرنے میں کامیاب ہوا
سری نگر//ضلع اودھمپورمیںجموں سے 88کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’’ پنچاری‘‘ ایک برف سے ڈھکا پہاڑ ہے جو گھنے دیودار کے جنگلات سے گھرا ہوا ہے جو اِس برس اَپنی قدرتی شان و شوکت سے سیاحوں کو اَپنی طرف متوجہ کررہا ہے ۔’پنچاری ‘ کے بہت سے مداح اس کی قدرتی خوبصورتی اور موسم سرما میں ہونے والی برف باری کا موازانہ ’’ گلمرگ‘‘ کو بہترین منزل کے طورپر کرتے ہیں۔حکومت جموںوکشمیر نے ٹورسٹ وِلیج ڈیولپمنٹ پروگرام ( ٹی وِی ڈی پی) کے تحت ’’ پنچاری ‘‘ کو ہوم سٹے کی سہولیات میں پہلا ٹورسٹ وِلیج قرار دیا اور سیاحو ں کا یہاں آنابڑی تعداد میں شروع ہو گیا ہے۔’پنچاری‘ ایک دِلکش سیاحتی مقام ہے جو قدرتی خوبصورتی اور شان و شوکت سے مالا مال ہے ۔اِس خوبصورت جگہ پرونٹیج ہٹوں کی تعمیر اور دیگر ضروری سہولیات کی تخلیق نے سیاحوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آمد کو ایڈ جسٹ کرنے کے لئے اِس کے بنیادی ڈھانچے میں مزید اِضافہ کیا ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ حکومت نے ٹورسٹ وِلیج ڈیولپمنٹ پروگرام ( ٹی وِی ڈی پی) کے تحت ہوم سٹے کی سہولیات سے’ پنچاری ‘کو پہلا ٹورسٹ وِلیج کے طور پر شروع کر کے جموںوکشمیر یوٹی میں ہوم سٹے ٹوراِزم کو فروغ دینے کا آغاز کیا۔یہ اہم پروگرام پورے جموں و کشمیر خطے کے متنوع جغرافیائی اور سماجی و اِقتصادی منظرنامے کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اِس برس جنوری میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے سنگرونی گائوںکے اَندر والی بستی میں کئی فیسٹول کا اِنعقاد کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے پونے شہر کے سیاحوں کے ایک گروپ نے شادی سے پہلے کی شوٹنگ کے لئے اِس جگہ کا اِنتخاب کیا ۔ ایک پروفیشنل ایونٹ فوٹوگرافر پونے سے تعلق رکھنے والے یوگی جو اِس گروپ میں تھے ، نے کہا کہ وہ اِس جگہ کی دِلکش قدرتی خوبصورتی سے حیران رہ گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی اَپنے کنبے کے ساتھ یہاں اس خوبصورت جگہ پر آچکے ہیں۔پروفیشنل ایونٹ فوٹوگرافر یوگی نے اَپنے دوستوں روہت اور شلپا کو پلوامہ کی اِس خوبصورت جگہ کے بارے میں آگاہ کیا اور اُنہوں نے اس خوبصورت جگہ پر شادی سے پہلے کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا۔حکومت نے اندروالی سنگرونی کو حال ہی میں ٹورسٹ وِلیج ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ٹورِسٹ وِلیج کے طور پر نامزد کیا ہے تاکہ سیاحتی نقشے پر دِلکش مقامات کو شامل کیا جاسکے۔مشن یوتھ پہل کے تحت اِس اہم پروگرام کا مقصد 181 دیہاتوں کو تیار کرنا ہے جو قدرتی خوبصورتی ، مہم جوئی سے بھرپور خطہ ، آرٹ اور ثقافتی اہمیت ، تاریخ اور آثارِ قدیمہ جیسی مخصوص خصوصیات کے حامل ہیں۔ یہ ان نئی منزلوں پر آنے والے سیاحوں کی نمایاں آمد حاصل کر رہا ہے ۔پروگرام کے بنیادی مقاصد نئے سیاحتی مقامات کو تیار کرنا ہیں جو سماجی ، ثقافتی اور روحانی خصوصیات کو اِقتصادی پہلوئوں کے ساتھ مربوط کریں ۔ ان منتخب دیہاتوں میں سیاحوں کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں۔پروگرام میں شامل دیہاتوں کا اِنتخاب محکمہ سیاحت اور مشن یوتھ کی ایک ماہر کمیٹی کی مشاورت سے دیہی سیاحت کے لئے ان کی صلاحیت کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ حکومت جموں وکشمیر نے ٹورسٹ ٹرائبل وِلیج پروگرام ( ٹی ٹی وِی پی ) شروع کیا ہے جو دیہی اور قبائلی علاقو ں کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہورہا ہے اور معاشی و سماجی فوائد کی پیش کش کر رہا ہے ۔ یہ سکیم دیہی سیاحت کو فروغ دیتی ہے اور مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرتی ہے۔سیاحت اور مہمان نوازی کی خدمت کے شعبے میں وینچر ز قائم کرنے میں دِلچسپی رکھنے والے نوجوان اَفراد کے لئے بینکنگ پارٹنر سے 8.50لاکھ روپے سمیت 10لاکھ روپے تک کی مالی اِمداد دستیاب ہے۔ مشن یوتھ جے اینڈ کے قرض کی واپس کے لئے 3.5 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی سے 1.5 لاکھ روپے یا پروجیکٹ لاگت کا 15فیصد (جو بھی کم سے کم ہو)کا ایک خصوصی پیشگی ترغیب ( سبسڈی ) فراہم کرتا ہے۔ اِسی طرح پروگرام کے تحت ہوم سٹے کی ترقی کے لئے بینکنگ پارٹنر سے 0.85لاکھ سمیت 1لاکھ روپے تک کی مالی اِمداد فراہم کی جاتی ہے ۔ مشن یوتھ 0.15 لاکھ یا پروجیکٹ کی لاگت کا 15فیصد ( جو بھی کم سے کم ہو) کا ایک خصوصی پیشگی ترغیب بھی پیش کرتا ہے ، خواتین درخواست دہندگان کے لئے پروجیکٹ لاگت کا 25فیصد اور قرض کی ادائیگی کے لئے 0.35 لاکھ کی خصوصی سبسڈی بھی پیش کرتا ہے ۔مزید برآں ، فائدہ اُٹھانے والابے روزگار اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ اِس اقدام کا مقصد پورے جموںوکشمیر یوٹی میں ہوم سٹیز کوفروغ دینا، دیہی معیشت کو مضبوط کرنا ، نوجوانوں کی اَنٹرپرینیور شپ کی حوصلہ اَفزائی کرنا اور سیاحتی شعبے میں خواتین کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اِس اقدام سے فلم شوٹنگ کے لئے جموںوکشمیر کی صلاحیت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے اور اِس مقصد دیہاتوں کو ان کی دیر پا ترقی کے لئے مالی اِمداد کی پیش کش کر کے خطے میں فلم بندی کو فروغ دینا ہے ۔سیاحت کی نمایاں صلاحیتوں کے باوجود ہم بنیادی ڈھانچے کی رُکاوٹوں کی وجہ سے ابھی تک مطلوبہ توجہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔وہ مقامات جو سیاحتی بنیادی ڈھانچے کے میدان میں پیچھے ہیں ، سیاحوں کے لئے رہائشی سہولیات کے ایک ذریعہ کے طور پر ہوم سٹے متعارف کروا کر اِن کمیوں پر قابوپاسکتے ہیں جن کے لئے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں ہے۔










