جموں//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے آج 26 ؍جنوری 2024 ء کو 75 واں یوم جمہوریہ منایا۔ یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ وِنگ جموں میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس ،جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور شُرکأ کو مُبارک باد دی ۔

اِس تقریب میں جسٹس تاشی ربستن ، جسٹس سندھو شرما، جسٹس رجنیش اوسوال ،جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس پونیت گپتا ، جسٹس جاوید اِقبال وانی ، جسٹس محمد اَکرم چودھری ، جسٹس راہل بھارتی ، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس راجیش سیکھری نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کے علاوہ ان کی شریک حیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میںایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ،رجسٹرار جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ شہزاد عظیم، سیکرٹری قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور اچل سیٹھی، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما اور ہائی کورٹ رجسٹری کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں، رجسٹرار جوڈیشل ہائی کورٹ جموں وِنگ، بار صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں اور جموں کے سینئروکلأ اور پولیس اور اِنتظامیہ کے اَفسران بھی موجود تھے۔ہائی کورٹ جموں وِنگ میں قومی پرچم لہرانے کے بعد آرمڈ فورسز کے دستے نے حب الوطنی کے گیت گائے اور دھنیں بجائیں۔ چیف جسٹس ،جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آرمڈ فورسز کے اَرکان میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔اِسی طرح ہائی کورٹ سری نگر وِنگ میں بھی جج جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس اَتل سری دھرن نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔اِس کے بعد بینڈ کے ذریعے قومی ترانہ اور حب الوطنی کی دھنیں بجائی گئیں۔اِس تقریب میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجے دھر بھی موجود تھے۔ اِس کے علاوہ ممبرجموں و کشمیر سپیشل ٹریبونل سری نگر، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزجج سری نگر، رجسٹرار جوڈیشل سری نگر وِنگ، پولیس اور اِنتظامیہ کے اَفسران، سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز اور دیگر لأ اَفسران اور ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ کے اَفسران وملازمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔










