پولیس ہاتھوںکارروائی میں 10نوجوانوںکو گرفتار: پولیس
سری نگر// سری نگر پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی نماز کے بعد سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں واقع جامع مسجد کے باہر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس ایکس، (سابق ٹویٹر) کی ایک پوسٹ میں، پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس نے کہا، “کل نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد کے باہر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 10 غنڈوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی حرکتوں میں ملوث نہ ہوں، ایسا نہ کرنے پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،” خیال رہے میر واعظ مولوی عمر فاروق کے چار سال کے رہائی کے بعدجمعہ کو جامع مسجدپہنچنے کے ساتھ ہی جہاں لوگوں کا سیلاب یہاں ،امڈ آیا ہے وہی کچھ نوجونوانوںنے مسجد کے باہر اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔اور پولیس نے دوران شب ہی کارروائی کرتے ہوئے ان نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔










