گاندربل//رورل واٹر سپلائی گاندربل نے ’بھرشٹاچار مُکت جموںوکشمیر اور ڈیجیٹلائزیشن ہفتہ‘ کی جاری مہم کے تسلسل میں آج ڈی سی آفس گاندربل کے احاطے میں ایک ’میگا بیداری کیمپ ‘ کا اِنعقاد کیا۔کیمپ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ کے ساتھ پی آر آئیز ، پی ڈی سی اور ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ نامور شہریوں اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے شرکأ پر زور دیا کہ وہ جل شکتی ، ریونیو او ردیگر محکموں میں مختلف آن لائن سہولیات حاصل کریں۔ایگزیکٹیو اِنجینئر رورل واٹر سپلائی گاندربل اِنجینئر سمیع اللہ بیگ نے شرکأ کو حکومت کی جانب سے رشوت کے خاتمے کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں جن میں اِی ۔ ٹینڈرنگ ،جم ۔ پروکیورمنٹ ، اِی بِلنگ ، جل سن وے پورٹل ،جے کے آئی جی آر اے ایم پورٹل ، جے اینڈ کے سنگل وِنڈو پورٹل ، واٹر کوالٹی مانیٹرنگ پورٹل وغیرہ شامل ہیں۔لیبارٹری کے عملے نے فیلڈ ٹیسٹ کِٹس سے پانی کی جانچ اور دُور دراز علاقوں میں بھی پانی کے مطلوبہ معیار کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کی طرف سے پانی کے معیار کی نگرانی کے پورٹل کے اِستعمال کا مظاہرہ کیا ۔پانی سمیتی اراکین میں فیلڈ ٹیسٹ کِٹس بھی تقسیم کی گئیں۔اِس موقعہ پر شکایات ازالہ کیمپ منعقد ہوا جس میں پروگرام میں موجود ایگزیکٹیو اِنجینئر اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو اِنجینئروں کی جانب سے مختلف شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
جے پور میں نیٹ۔پی جی امتحان کے دوران بجلی گل ہوگئی
کردار سازی کے بغیر صرف ڈگری والی تعلیم کی کوئی قدر نہیں: راج ناتھ سنگھ
’بھارت میں کوئی مسلمان نہ ہو‘ سوچنے والا ہندو نہیں رہے گا/ موہن بھاگوت
ریاستی درجہ واپس آئے گا، دفعہ 370 نہیں
پہلی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ
آمدنی کا خسارہ، رابطہ سڑکیں اور روزگار لداخ کی ترقی میں اہم چیلنجز
جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز بارش اور گرج چمک کا امکان
ڈیجیٹل گرفتاری جیسے نئے فراڈ کے خلاف عدلیہ نے فعال کردار ادا کیا/ چیف جسٹس
لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے فاؤنڈیشن ڈے اور
جاوید ڈار نے لاڈورا میں زیارت حضرت نظام الدین ؒ کی باڑ بندی اور خوبصورتی کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا










