dooran

جل شکتی محکمہ کے ڈیلی ویجروںکے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے پولیس سر گرم عمل

22مارچ سے غیرمعائنہ عرصے کے سلسلے میں ہڑتال پرجانے کاکیافیصلہ

سرینگر/جل شکتی محکمہ کے ڈیلی ویجروں کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے سرمائی راجدھانی جموں کی سڑکوں پرکھار دا رتاریں بچھاکر ڈیلی ویجروں کے پمپ اسٹیشنوں تک پہنچنے کی کوشش کوناکام بنایاگیا ۔ ادھرڈیلی ویجروں نے سرکار کوخبردار کرتے ہوئے کہاکہ مطالبات 22مارچ تک پورے نہیں کئے گئے تو غیرمعائنہ عرصے کے لئے ہڑتال شروع کی جائے گی پانی منقطع کیاجائیگا اور ضروری سہولیات کوفراہم کرنے کے لئے یومیہ اجرت پرکام کرنے والے اپنی خدمات انجام نہیں دینگے ۔اے پی آئی نیوزکے مطابق تنگ آمد وجنگ آمدکے مسداق ڈیلی ویجروںسے فیصلہ کن لڑائی لڑنا شروع کردی ہے۔اے پی آ ئی کے مطابق سرمائی راجدھانی جموں میں جل شکتی محکمہ نے ڈیلی ویجروں کے احتجاج او ران کے پنپ اسٹیشنوں اور فلٹریشن پلانٹوں واٹرسپلائی کے ریزروائروں تک پہنچنے کی کوششوں کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجروں کی کوشش کوناکام بنانے کے لئے شاہراہوں پرکانٹے دا رتار نصب کی گئی تھی او ران کی نقل حرکت پر پابندی عائدکردی گئی تھی ۔ڈیلی ویجروں نے جموں میں احتجاجی ریلی نکالی تھی ا ورانہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ 22مارچ سے غیرمعائنہ عرصے کے لئے ہڑتال شروع کردینگے اور لوگوں کوبنیادی ضروری پانی فراہم کرنے کے کے واقع اپنی خدمات انجام نہیں دینگے ۔ڈیلی ویجروں نے فیصلہ کیاتھا کہ وہ ریزروائروں فلٹریشن پلانٹوں پر جاکر پانی کی سپلائی کو روک دینے تاہم پولیس نے ان کے ارادوںکاناکام بنایا۔ادھر ڈیلی ویجروں کوخبردا رکردیاکہ 22مارچ شام چا ربجے تک ان کے مطالبات کوپور اکیاجائے انہیں منمم ویجز کے تحت اجرتیں فراہم کی جائے اور مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے لئے اقداما ت اٹھائیں ۔ڈیلی ویجروں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے قائیم کی گئی کمیٹی کو ڈیلی ویجروںکے ساتھ مذاق کے مترادف قرار دیا۔