Additional Chief Secretary , Jal Shakti, Shaleen Kabra

جل جیون مشن نے پانی کے تحفظ پر مباحثے کے مقابلے کا اِنعقاد کیا

پانی کے تحفظ کیلئے اِجتماعی کوشش اورٹیکنالوجی کا اِستعمال بہت ضروری ہے۔ شالین کابرا

جموں//جل شکتی محکمہ کے مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن نے پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ’’پانی کا تحفظ بنیادی طور پر حکومت کی ذمہ داری ہے ، فرد کی نہیں ‘‘ کے موضوع پر ایک مباحثہ مقابلہ منعقد کیا جس میں جموں ضلع کے دس سکولوں کے طلبأ نے حصہ لیا جنہوں نے یہاں ٹیچر بھون جموں میں تحریک کے حق میں اور مخالفت میں بات کی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے ۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی وغیرہ جیسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک پانی کو محفوظ بنانے اور کام کرنے کے لئے مختلف شراکت داروں جیسے کمیونٹی، افراد اور حکومت کے سب سے اہم محکموں اور نجی اداروں جیسے این جی اوز کی کوششوں کو یکجا کرنے کے لئے اِجتماعی اَقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوںنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ٹیکنالوجی میں پیش رفت بالخصوص انٹرنیٹ کنکٹویٹی کے پھیلاؤ اور سافٹ ویئر، ہارڈویئر اور الیکٹرانک آلات کی لاگت میں کمی نے آبی وسائل اور پانی کی فراہمی کے نظام کے انتظام میں کارکردگی کو ممکن بنایا ہے۔شالین کابرانے پانی کی حفاظت کی اہمیت کے بارے میں طلبأکی سمجھ کو سراہا اور شرکت کرنے والے طلباء کو اپنے خیالات کو واضح انداز میں اشتراک کرنے پر مبارک باد دی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے یوٹی واٹر کو محفوظ بنانے جل جیون مشن ، جل شکتی ابھیان ، پی ایم کے ایس وائی وغیرہ جیسے حکومتی اَقدامات پر اَثر اَنداز ہونے کے لئے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مختلف سکولوں کے طلبأ نے پانی کے تحفظ کے بارے میں اَپنے خیالات پیش کئے اور اِس اَقدام کے تمام متعلقہ پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔جی جی ایچ ایس ایس شاستری نگر کی نیہار انا نے پہلا اَنعام حاصل کیا جبکہ جو دھمال سکول کے مکش شرما نے دوسرا اَنعام حاصل کیا اور جی جی ایچ ایس ایس مبارک منڈی کی خوشبو پریہا رنے بحث مقابلے میں تیسرا اَنعام حاصل کیا۔دوران تقریب مشن ڈائریکٹوریٹ نے جل جیون مشن ٹیبلوکی نمائش کی اور جل جیون مشن کے مقصد اور مقصد کو پھیلانے کے لئے طلباء کو اس کی اہمیت کا مظاہرہ کیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ جل شکتی جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کوعملارہا ہے جس کا مقصد اَپنے تمام 18.71 لاکھ دیہی کنبوں کو فعال گھر یلو نل کنکشن کے ساتھ احاطہ کرنا ہے تاکہ مقامی کمیونٹیوں کی فعال شمولیت مناسب مقدار میں اور مقررہ معیار کا پانی فراہم کیا جاسکے ۔اِس موقعہ پرمشن ڈائریکٹر جل جیون مشن، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں، چیف اِنجینئر پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ جموں، چیف اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں اور جل شکتی محکمہ اور سکول ایجوکیشن کے دیگر افسران موجود تھے۔