بینک کھاتوں میں غلطیوں کا بنا جا رہا ہے بہانا ، سینکڑوں افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
سرینگر// وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں جسمانی طور نا خیز افراد ماہانہ مراعات سے محروم ہے جس کے نتیجے میں انہیں در درد کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہے جبکہ لاک ڈائون کے ان ایام میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر کے سینکڑوں جسمانی طور نا خیز افراد ماہانہ مشاعرے سے محروم ہے ۔ جس کے نتیجے میں انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور نا خیز افراد نے سی این آئی کو فون کرکے بتایا کہ انہیںگزشتہ ایک ساہ سے ماہانہ مشاعرہ فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث انہیں پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے انہیں صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کے بینک کھاتوں میں کچھ غلطیاں درج ہوئی ہے جس کے باعث ان کے کھاتوں میں رقومات جمع نہیں ہو پا رہی ہے تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں آج تک کوئی بھی پیسہ فراہم نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ در در کی ٹھوکریاں کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائون کے باعث انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ لاک ڈائون کے ان ایام میں بھی انہیںکافی مشکلات در پیش ہے ۔ ادھر اس ضمن میں سی این آئی سے بات کرتے ہوئے جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے بتایا کہ وادی کے ہر ضلع میں ایسے جسمانی طور نا خیز افراد ہے جس کو اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کھاتوں میں غلطیوں کے عوض پریشان کیا جا رہا ہے اور ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ان کے کھاتوں میں غلطیوں کی سدھار نہیں کی گئی جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے ان کے پیسوں کو ہڑ پ کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھاتوں کو جلد از جلد ٹھیک کراکے انہیں ماہانہ مشاعرہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی مشکلات کے بغیر گزر بسر کرسکے ۔










