جموں//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اُودھمپور امود اشوک ناگپورے کی بیٹی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میںکہا،’’مجھے امود ناگپورے اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ پیش آئے اس دِلخراش سانحے کے بارے میں جان کربہت دُکھ ہوا ہے۔ ایک کم سن بیٹی کا انتقال ایک ایسا المیہ ہے جس کا خلا الفاظ سے پُر نہیں کیا جا سکتا۔‘‘وزیر موصوف نے مزید کہا،’’ہم اِس مشکل گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔میں مرحومہ کی روح کے ابدی سکون اور اہل خانہ کو اِس ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے 13 ریاستوں اور یوٹیز کے لوگوں کو یوم تاسیس پر مبارک باد دِی
نیشنل کانفرنس ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار
نیشنل کانفرنس تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی
سال 1984 کے سکھ مخالف فسادات ملک کی تاریخ کا ایک انتہائی المناک واقعہ
روایتی دربار مؤ : جموں میں آج سجے گا دربار ، تمام دفاتر کھلیں گے
اِنتظامیہ نے سبکدوش ہوئے چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کو ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک پُروقار الوداعیہ تقریب کا اِنعقاد کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے وادیٔ کشمیر میں ’پی ایم پیکیج‘ ملازمین کیلئے 1,416 ٹرانزٹ رہائشی فلیٹس کااِفتتاح کیا
موسم سرما کی آمد : وادی میں خشک موسم اور دن میں دھوپ نکالنے کا شاخشانہ
سردیوں کے ایام میں بجلی کٹوتی شیڈول صارفین کیلئے انتہائی تکلیف دہ
لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر یو ٹی فاؤنڈیشن ڈے پر خطاب کیا










