جاوید رانا نے جموں نارتھ میں واٹر سپلائی سکیموں کا جائزہ لیا

جاوید رانا نے جموں نارتھ میں واٹر سپلائی سکیموں کا جائزہ لیا

جموں//وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے جموں نارتھ حلقے میں واٹر سپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میںرُکن قانون ساز اسمبلی شیام لال شرما، چیف اِنجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول، چیف کنزرویٹر آف فارسٹ، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں، ایگزیکٹیو اِنجینئروں اور دیگر محکمانہ اَفسران نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوف نے جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور خطے میں پانی کے بنیادی ڈھانچے کو درپیش چینلوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعدد منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اَفسران سے کہا کہ منظور شدہ ٹائم لائنزکی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے فعال اثاثوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے غیر فعال ٹیوب ویلوں کی فوری بحالی کا حکم دیا اور اِنجینئرنگ عملے کو ہدایت دی کہ جہاں کمی نظر آئے فوری درستگی کے اَقدامات کریں۔اُنہوں نے محکمہ جنگلی حیات کے ساتھ قریبی تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ کلیئرنس سے متعلق رُکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ محفوظ اور ملحقہ علاقوں میں پائپ بچھانے اور تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو پیشگی طور پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے ٹھیکیداروں کی جوابدہی سے متعلق سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر رُکاوٹوں کی نشاندہی کے لئے براہِ راست عمل آوری ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کریں۔ اُنہوں نے متنبہ کیا کہ مقررہ معیار یا ٹائم لائنز پر پورا نہ اُترنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جائے گی۔جاوید رانا نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کے ہر گھر تک محفوظ اور مناسب پینے کا پانی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کاموں کی سخت نگرانی اور باقاعدہ پیش رفت کاجائزہ لینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے تاکہ بہتر پانی کے بنیادی ڈھانچے کے فوائد بغیر مزید تاخیر کے لوگوںتک پہنچ سکیں۔