مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی
سری نگر//وزیربرائے زرعی پیداوار ، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے آج سول سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے ۔اُنہوں نے اُنہیں اُن کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کی۔ دورانِ ملاقات وزیر موصوف نے مختلف وفود اور اَفراد کے مسائل ،مطالبات اور شکایات بغور سنا اور اُن کے مسائل کے مطالبات اور شکایات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔جاویداحمد ڈار نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت لوگوں کے خواہشات اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے پالیسیوں اور پروگراموں کی مؤثر عمل آوری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت وفود کی جانب سے اُٹھائے گئے مطالبات اورمسائل کے حل کے لئے انتھک محنت کرے گی۔ ۔وزیر کی عوامی وفود سے ملاقات حکومت کی شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت پر مبنی طرز ِحکمرانی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔










