Javed Dar

جاوید احمد ڈار نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو عیدالفطر کی مُبارک با د پیش کی

سری نگر// وزیر برائے زراعت اور دیہی ترقی جاوید احمد ڈار نے عیدالفطر کے مبارک موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوںمُبارک باد پیش کی ہے۔وزیر موصوف نے اس بابرکت موقعہ پر لوگوں کے لئے خوشی، امن اور خوشحالی کی دُعا کی۔اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں وزیر نے کہا کہ عیدالفطر نہ صرف رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے بلکہ یہ مذہبی فرائض، ہمدردی، سخاوت اور سماجی ذمہ داریوں کی یاددہانی بھی کراتی ہے۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کے لئے فطرہ ادا کرکے اَپنا اخلاقی اور مذہبی فریضہ اَدا کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ عید اتحاد، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی علامت ہے جو مختلف کمیونٹیوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتے کو مضبوط کرتا ہے۔ اُنہوں نے خطے میں دیرپا اَمن، ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دعا کی۔جاوید احمد ڈار نے عید کو سادگی سے منانے کی تلقین کرتے ہوئے عوام کو یاد دلایا کہ عید کا اصل مقصد محبت، مہربانی اور غریب اور مسکین اَفراد کی مدد کرنا ہے تاکہ اتحاد ،یکجہتی اور ہمدردی کے جذبے کو برقرار رکھا جا سکے۔